Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 5, 2020

ملک میں سی اے اے کے خلاف پھر شروع ہوئے مظاہرے۔

ملک کی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی اور معمول کی زندگی شروع ہونے کے بعد شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
کولکاتا ۔۔مغربی بنگال /صداٸے وقت /ذراٸع/ ٥ جون ٢٠٢٠۔
==============================
 خبر رساں ایجنسی یو این آئی کے مطابق مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور سماجی کارکنوں کی ایک تعداد نے جنوبی کولکتہ کے گڑیا ہاٹ کے بس اسٹینڈ پر جمع ہو کے شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف احتجاج کیا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں ایسے بینر موجود تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ سب یاد رکھا جائے گا۔
احتجاجی مظاہرہ کرنے والے یونیورسٹی طلبا اور سماجی کارکنوں نے اسی کے ساتھ کورونا وائرس کے قہر اور لاک ڈاؤن کے دوران، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور دیگر یونیورسٹیوں کے ان طلبہ و طالبات کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا جنہوں نے شہریت ترمیمی ایکٹ، سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہروں میں سرگرم حصہ لیا تھا۔
اس موقع پر جادو پور یونیورسٹی کی سابق طالبہ امیتا چندرا نے مرکزی حکومت کے اس اقدام کو بزدلانہ قرار دیا اور کہا کہ تحریک کے دوران حکومت میں شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے مخالفین کو گرفتار کرنے کی جرائت نہیں تھی لیکن لاک ڈاؤن کے دوران انہیں گرفتار کیا گیا جس سے انتہائی بزدلی اور گندی سیاست کی عکاسی ہوتی ہے۔