Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 7, 2020

ٹیوب ویل پر سو رہے کسان کی نامعلوم افراد کے ذریعہ قتل ۔۔علاقہ میں سنسنی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت /7 جون 2020 (نماٸندہ)۔
=======================
بدلاپور تھانہ حلقہ کے لیدوکا گاؤں میں گزشتہ دیر شب پمپنگ سیٹ پر سو رہے کسان کی نامعلوم بدمعاشوں نے دھاردار ہتھیار سے حملہ کر قتل کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔اتوار کی صبح خون آلودہ لاش ملنے سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم،سی او سمیت ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے شیام لال یادو45کھیتی کر کنبہ کے ساتھ زندگی بسر کر تے تھے۔ہفتہ کی دیر شام کھانے کے بعد گھر سے کچھ دور پر واقع پمپنگ سیٹ پر سونے چلے گئے۔دیر شب نامعلوم بدمعاشوں نے دھار دار ہتھیار سے چہرے پر کئی حملہ کر قتل کرنے کے بعد کچھ سامان اٹھا لے گئے۔صبح کافی وقت گزرنے کے بعد گھر نہیں پہنچنے پر اہل خانہ تلاش کرتے ہوئے پمپنگ سیٹ پر پہنچے تو خون آلودہ لاش دیکھ شور مچانا شروع کیا۔شور سنتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی ایم بدلاپور انجنی کمار،سی او رانا مہیندر سنگھ مع فورس موقع پر پہنچ گئے معائنہ کے بعد ہیڈکوارٹر سے ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم جانچ کیلئے بلائی گئی۔کچھ وقت میں پہنچی ڈاگ اسکوائڈ نے تفتیش شروع کی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیتے ہوئے تحریر کی بنیاد پر نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کر تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔