Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

بی جے پی لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کی ماں کورونا کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل

جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کی ماں مادھوی راجے سندھیا کورونا پازیٹیو ہیں اور گزشتہ چار دنوں سے ساکیت واقع میکس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔

دہلی:/صداٸے وقت زراٸع / ٨ جون ٢٠٢٠۔
==============================
 بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں حال ہی میں شامل ہوئے سابق مرکزی وزیرجیوتر ادتیہ سندھیا اور ان کی ماں محترمہ مادھوی راجے سندھیا بیمار ہیں جنہیں جنوبی دہلی کے ساکیت واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں ان کی جانچ کی جارہی ہے۔ڈاکٹروں نے ابھی ان کی بیماری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، جیوتی رادتیہ سندھیا اور ان کی ماں مادھوی راجے سندھیا کورونا پازیٹیو ہیں اور گزشتہ چار دنوں سے ساکیت واقع میکس اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا میں کورونا کے اثرات نظر آئے تھے، جبکہ ان کی ماں میں کووڈ-19 انفیکشن کے اثرات نہیں نظر آئے۔ آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل کل دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی طبیعت خراب ہونے کی بات سامنے آئی تھی۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بخار اور گلے میں خراش کی شکایت تھی۔ اس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ آج صبح کورونا انفیکشن کے خدشہ کو دیکھتےہوئے وزیراعلیٰ کیجریوال کا سیمپل بھی لیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا میں کورونا کے اثرات نظر آئے تھے، جبکہ ان کی ماں میں کووڈ-19 انفیکشن کے اثرات نہیں نظر آئے۔ وہ حال ہی میں بی جے پی شامل ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ جیوتی رادتیہ سندھیا کچھ ماہ ہی ایک سیاسی گھمسان کے تحت کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ کانگریس کے کئی اراکین اسمبلی نے بھی بی جے پی کا دامن تھاما تھا۔ اس کے فوراً بعد کمل ناتھ حکومت اقلیت میں آگئی تھی اور مدھیہ پردیش کے اقتدار کی باگ ڈور ایک بار پھر سے بی جے پی کے ہاتھوں میں آگئی تھی۔ شیو راج سنگھ چوہان ایک بار پھر سے وزیراعلیٰ کی کرسی سنبھالی تھی۔ میڈیا رپورٹوں میں ان کے کورونا سے متاثر ہونے کی بات کہی جارہی ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔جیوتی رادتیہ سندھیا 19جون کوہونے والے راجیہ سبھا الیکشن میں مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔