Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

اروند کیجریوال کو نہیں ہے کورونا، ٹسٹ رپورٹ آئی نگیٹیو

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کے لئے راحت بڑی خبر ہے۔ کیجریوال کی منگل کو دن میں کورونا کی جانچ کی گئی تھی۔ شام کو آئی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


دہلی:/صداٸے وقت / ٨ جون ٢٠٢٠ /ذراٸع۔
=============================
 دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کیجریوال کی منگل کو دن میں کورونا کی جانچ کی گئی تھی۔ شام کو آئی جانچ رپورٹ میں اروند کیجریوال کی جانچ رپورٹ میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ بخار اورگلے میں خراش کی شکایت پر دہلی اروند کیجریوال نےخود کو گھر تک محدود کرلیا تھا۔ لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ساتھ میٹنگ میں بھی وزیراعلیٰ نہیں گئے تھے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال روز دوپہر میں دہلی میں کورونا معاملے کو لے کر خود میڈیا سے بات کرتے رہے ہیں، لیکن بخار اور گلے میں خراش کی شکایت کے بعد پیر کو انہوں نے دوپہر میں ہونے والی میٹنگ سے خود کو الگ کرلیا تھا۔ دہلی میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان خود وزیراعلیٰ کی طبیعت خراب ہونے کی خبر سے دہلی حکومت محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اس درمیان وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر احتیاط برتی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ کسی ریاست کے وزیراعلیٰ کے آئیسولیشن میں جانے کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندر سنگھ راوت کی کابینہ کے ایک وزیر کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ سمیت تین وزرا کو سیلف کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔