Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 9, 2020

شاہگنج ‏کے ‏مشہور ‏و ‏معرف ‏آرتھوپیڈک ‏سرجن ‏و ‏ضلع ‏امبیڈکر ‏نگر ‏کے ‏سی ‏ایم ‏ایس ‏ڈاکٹر ‏ایس ‏پی ‏گوتم ‏کا ‏کورونا ‏بیماری ‏سے ‏ہوا ‏انتقال۔۔شاہ ‏گنج ‏میں ‏ماتم۔

جونپور۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / نماٸندہ /٨ جون ٢٠٢٠۔
==============================شاہگنج کے باشندہ معروف آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر ایس پی گوتم کا آج دوپہر پی جی آٸی لکھنٶ میں دوران علاج انتقال ہوگیا وہ کووڈ 19 میں مبتلا تھے۔۔
ڈاکٹر ایس پی گوتم ضلع امبیڈکر نگر کے ضلع اسپتال میں سی ایم ایس کے عہدہ پر تعینات تھے۔اس سے قبل وہ ضلع سلطان پور میں بہت دنوں تک خدمات انجام دٸے ہیں۔کچھ روز قبل ان کی طبیعت خراب ہوٸی ۔کورونا رپورٹ مثبت آنے پر انھیں پی جی آٸی لکھنٶ میں بھرتی کرایا گیا ۔۔جہاں آج ٨ جون کو دوپہر میں ان کی موت واقع ہوگٸی۔ان کی آخری رسومات لکھنٶ میں ہی ادا کردی گٸی۔
ڈاکٹر گوتم کی موت سے پورے قصبہ میں غم کی لہر ہے۔انڈین میڈیکل ایسوسی سی ایشن اور نیشنل انٹگریٹیڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے تعزیتی میٹنگ کرکے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔
ڈاکٹر گوتم غریبوں کے مسیحا کے نام سے مشہور تھے۔غریبوں کی مدد کرنا اور میٹھی زبان میں بات کرنا ان کی خصلت میں شامل تھا۔ہر کسی کے تعاون کے لٸے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ان کی موت سے پورا علاقہ غمگین ہے۔

ڈاکٹر گوتم کا آباٸی وطن شاہ گنج سے متصل موضع تاکھا تھا۔وہ ایک غریب فیملی سے تعلق رکھتے تھے۔