Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 7, 2020

مذہبی مقامات کو کھولنے کو لیکر ضلع مجسٹریٹ نے مذہبی رہنماٶں کے ساتھ میٹنگ کی

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /7 جون 2020 (نماٸندہ).
=========================
مذہبی مقامات مندر،مساجد کو عوام کیلئے کھولنے کیلئے اتوار کے روز ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے علماء،مساجد،مندر کے منتظمین کے ساتھ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں میٹنگ لی۔میٹنگ کے دوران انھوں نے تمام منتظمین سے معاشرتی دوری پر عمل اور اجتماعی طور پر عبادت کرنے سے پرہیز کرنے کی ہدایت دی۔

انھوں نے کہا کہ مذہبی مقامات میں عوام کے عبادت کیلئے کھولنے سے متعلق حکومت نے گائڈلائن جاری کیا ہے جس کے تحت سبھی مذہنی مقام پر ایک بار میں صرف5لوگ ہی داخل ہو سکتے ہیں۔منتظمین مذہبی مقام کے گیٹ پر ہی سینٹائزر اور تھرمل جانچ کا انتظام کرتے ہوئے بغیر جانچ کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے بچنے کیلئے سبھی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے،اس کیلئے ضروری ہے کہ سبھی لوگ حکومت کی گائڈ لائن کے مطابق اجتماعی طور پر عبادت گاہوں میں نہ جمع ہو۔مساجد میں جائے نمازساتھ لیکر جائیں اور ممکن ہو تو وضو بھی گھر سے بنا کر نکلے۔ضعیف اور بیمار لوگوں پر کورونا کا اثر تیزی سے ہوتا ہے اس لئے ایسے لوگوں کو بغیر خاص ضرورت گھروں سے باہر نکلنے سے منع کریں۔عبادت گاہوں میں وقت۔وقت پر سینٹائز کرتے ہوئے صفائی پر مکمل طور پر غور کرنے کی ہدایت دی۔اس موقع پر سی ڈی او انوپم شکلا،سی آر او ڈاکٹر سنیل ورما سمیت دیگر افسران موجود رہے۔