Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 7, 2020

باٸک سوار باپ بیٹی کی ٹریکٹر سے ٹکر۔۔۔بیٹی کی موقع پر ہی موت۔۔۔باپ زخمی

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /7جون 2020 (نماٸندہ)۔
=========================
بدلاپور تھانہ حلقہ تحت قصبہ کے اسٹیشن روڈ پر ٹریکٹر کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار بیٹی کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ والد معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کاروائی کر رہی ہے۔

بتاتے ہیں کہ سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے کبیلی گاؤں کے رہنے والے راج کمار گوتم 48اپنی بیٹی سپنا12کو لیکر اپنے بھائی کے گھر مہاراج گنج جا رہا تھا۔قصبہ کے اندار چوک سے جیسے ہی وہ اسٹیشن روڈ کی طرف جانے لگا اینٹ لدی ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹرسائیکل بے قابو ہوگئی اور سڑک پر گرنے سے سپنا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ موٹرسائیکل چلا رہا والد معمولی طور پر زخمی ہو گیا۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹریکٹر کو چھوڑ کر فرارہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔