Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

دو ‏موٹر ‏ساٸیکلوں ‏کی ‏سامنے ‏سے ‏ٹکر۔۔۔تین ‏افراد ‏زخمی ‏۔۔۔صدر ‏اسپتال ‏ریفر۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٣ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
=============================

شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے ململوا پلیا کے قریب موٹرسائیکلوں کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں ایک موٹرسائیکل پر سوار تین نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے تینوں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
اطلاع کے مطابق کھٹہن تھانہ حلقہ کے اچینا گاؤں کے رہنے والے انکت18ولد دھرمیند،منجیت 19ولد سریندر اور ستیم 19ولد راج ناتھ کسی کام کے سلسلے سے ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر اعظم گڑھ ضلع کے بلارمؤ گئے تھے جہاں سے دوپہر میں تینوں موٹرسائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی مذکورہ پلیا کے قریب پہنچے سامنے سے آرہی تیز رفطار موٹرسائیکل سے تصادم ہو گیا جس کے سبب میں تینوں شدید طرح سے زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگوں نے ایمبولنس کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفرکر دیا۔