Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

تین ‏شاطر ‏بدمعاش ‏پولیس ‏کی ‏گرفت ‏میں۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٣ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مڑوا محی الدین پور گاؤں کے قریب پولیس نے گزشتہ دیر شب ڈکیتی کا منصوبہ بناتے وقت تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتارکرنے میں کامیابی حاصل کیا ہے۔پولیس کی کاروائی کے دوران اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تین دیگر ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے چوری کی موٹرسائیکل،پستول اور زندہ کارتوس برآمد کیا۔

کوتوالی بھارت بھوشن تیواری نے بتایا کہ پولیس سپرٹنڈنٹ کی ہدایت پر گزشتہ دیر شب وہ ہمرائیوں کے ساتھ علاقہ کا گست کر رہے تھے کہ اسی دوران مخبر خاص سے اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ گاؤں کے قریب سنسان مقام پر شاطر بدمعاشوں کا گروہ موجود ہے جو کسی واردات کو انجام دینے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔مخبر کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے موقع پر محاصرہ کرتے ہوئے چھاپہ ماری کیا تو موقع پر پولیس نے انکر پانڈے ولد درگیش پانڈے ساکن خالص پور بھٹولی تھانہ مالی پور ضلع اکبرپور،سورج یادو ولد رام آسرے یادو ساکن ارند تھانہ شاہ گنج اور یشویر سنگھ ولد رام نین سنگھ ساکن موتی بہار کالونی سرش شاہ گنج کو حراست میں لے لیا جبکہ تین دیگر بدمعاش اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پکڑے گئے بدمعاشوں کے پاس سے پولیس نے چوری کی ایک موٹرسائیکل،پستول اور دو عدزندہ کارتوس برآمد کیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج فرار ملزمان کی تلاش میں مصروف ہو گئی ہے۔