Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, June 23, 2020

کانپور ‏سرکاری ‏چلڈرن ‏ہوم ‏میں ‏ہوٸے ‏شرم ‏ناک ‏واقعہ ‏کی ‏مخالفت ‏میں ‏عام ‏آدمی ‏پارٹی ‏کا ‏احتجاجی ‏مظاہرین۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢٣ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
 ریاستی قیادت کی ہدایت پر عام آدمی پارٹی ضلع یونٹ کے کارکنوں نے منگل کے روز کانپور گورنمنٹ چلڈرن ہوم میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ ہائیکورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی سے ہونے والے غیر انسانی حرکت کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے صوبے کے گورنر کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔

 اس موقع پر سوم کمار ورما نے کہا کہ کانپور گورنمنٹ چلڈرن ہوم میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ استحصال کرتے ہوئے غیر انسانی سلوک کیا گیا، سن کرروح کانپ جاتی ہے۔ کانپور میں چلڈرن ہوم میں سات لڑکیاں حاملہ اور ایک بچی کو ایڈس سے متاثر ملی، یہاں کے افسران کی ملی بھگت سے یتیموں، مجبور اورغریب لڑکیوں کے وقار کے ساتھ مسلسل کھیلواڑ ہوتا رہا ہے، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ ضلع ایگزیکٹو ممبر انوراگ منی ترپاٹھی نے کہا کہ انتظامیہ کی ناک کے نیچے اس چلڈرین ہوم میں 57 لڑکیوں کو کورونا مثبت پایا گیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس چلڈرن ہوم کے متعلقہ افسران اور ملازمین نے آئین کے قواعد،  انسانی اقدار کو نظرانداز کرتے ہوئے بے سہارا نابالغ لڑکیوں کی زندگیوں کے ساتھ گھناونی حرکت میں ملوث رہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے دیوریا ضلع میں خواتین ہوم اور مظفرپور چلڈرین ہوم معاملے کو ملک بھولا نہیں تھا کہ کانپور کے اس گھناؤنے واقعے نے یہ ثابت کردیا کہ غریب، لاچار اور بے سہارا لوگوں کو یوگی حکومت میں انصاف نہیں مل سکتا۔ اترپردیش میں جنگل راج پوری طرح سے قائم ہوچکا ہے۔ ببلو گپتا نے کہا کہ ایس آئی ٹی کی تحقیقات ہائیکورٹ کی نگرانی میں کی جانی چاہئے اور ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔ اقلیتی سیل کے چیئرمین سید محمد زیدی نے کہا کہ یوگی حکومت کو شرم آنی چاہئے کہ اس کی حکمرانی میں کوئی بہو اور بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں۔ اس موقع پر بنٹی آگرہری، آلوک راج بھر، پرشانت یادو غالب شیخ  موجود رہے۔