Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 20, 2020

کیا ‏وادیٕ ‏گلوان ‏میں ‏چینی ‏دراندازی ‏تھی ‏؟ ‏ ‏ ‏اکھلیش ‏یادو ‏کا ‏اہم ‏سوال۔


 لکھنؤ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /ذراٸع /، 20 جون 2020 .
==============================
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے  قومی صدر و ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے ہفتے کے روز کہا کہ پوری قوم چینی دراندازی کے خلاف حکومت کے ساتھ کھڑی ہے لیکن ہمیں حقیقت جان لینی چاہئے۔
 اکھلیش نے انگریزی زبان میں کی جانے والی ٹویٹ میں کہا کہ  چینی مداخلت کے خلاف ملک حکومت کے ساتھ کھڑا ہے ، لیکن یہ واقعہ جس میں ہمارے فوجیوں کو شہید کیا گیا ، کیا یہ دراندازی تھی…؟ کیا گلوان وادی ہندوستانی ہے یا نہیں؟
 انہوں نے کہا کہ ہمیں وضاحت نہیں  چاہئے بلکہ حقیقت کو جاننا چاہئے۔ اس سے قبل ، انہوں نے ہندی میں ٹویٹ کیا ، 'وزیر اعظم کے ہندوستان چین ایل اے سی کے بیان سے لوگوں کو الجھایا جارہا ہے کہ اگر چین ہماری سرزمین میں داخل نہیں ہوتا ہے تو پھر ہمارے فوجی کس حال میں شہید ہوئے اور کیا اس بیان نے چین کو کلین چٹ دی جارہی ہے۔'