Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 24, 2020

خبردار۔۔۔پب ‏جی موباٸل ‏گیم ‏سے ‏بچوں ‏کو ‏بچاٸیے۔یہ ‏بہت ‏خطرناک ‏ہے۔


*کیا آپ کے بچے پب جی گیم کھیل رہے ہیں*
اگر ہاںتو یہ بہت خطرناک ہے. *پب جی عام کھیلوں کی طرح کوئی کھیل نہیں ہے*. 
*یہ گیم  آپ کے مستقبل کو برباد کرسکتا ہے*.

از/ اختر سلطان اصلاحی۔/ صداٸے وقت ۔
============================= 
کیا آپ جانتے ہیں پب جی کے کیا نقصانات ہیں.

1.جو بچے ہفتہ مہینہ اسے کھیلتے ہیں وہ اس کے عادی ہو جاتے ہیں پھر اسے چھوڑنا بہت مشکل ہوتا ہے. 

2.پب جی سے بچوں کے اندر تشدد کا مزاج بنتا ہے وہ لڑنے جھگڑنے، ایک دوسرے کو مارنے پیٹنے کو معمول کا کام سمجھنے لگتے ہیں.وہ معمولی باتوں پر مشتعل ہوتے اور تشدد پر اتر آتے ہیں. 

3.پب جی کھیلنے والے بچے جذباتی اور جلد باز ہو جاتے ہیں. کچھ دن کے بعد صبر، برداشت اور انتظار کرنے کا مزاج ختم ہو جاتا ہے

4.ایک خاص انداز سے مستقل حرکت کرنے کی وجہ سے انگلیاں برباد ہونا شروع ہوتی ہیں، ان کے اندر تشنج اور اکڑن پیدا ہونے لگتی ہے.

5.مستقل ایک خاص زاویے سے حرکت دینے کی وجہ سے آنکھ کی پتلیاں متاثر ہوتی ہیں.مستقل  مقناطیسی لہریں موبائل سے نکلتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے آنکھیں سرخ اور خشک رہنے لگتی ہیں، روشنی آہستہ آہستہ کم ہوتی جاتی ہے، موبائل سے نکلنے والی شعائیں آنکھوں کو نقصان پہنچاتی ہیں

6.مستقل پب جی کھیلنے والے بچوں میں اینی میشن کی روشنی سے نکلنے والے شعائیں  آگے چل کر مرگی پیدا کر دیں گی. 

7.پب جی کھیلنے والے بچے سست اور کام چور ہو جاتے ہیں وہ اس کے علاوہ  کوئی اور کام دلچسپی اور مستقل مزاجی سے نہیں کر پاتے. 

8.پب جی سے ذہانت متاثر ہوتی ہے. پب جی کھیلنے والے بچے رفتہ رفتہ کند ذہن اور غبی ہو جاتے ہیں.
 
9.پب جی کھیلنے والے بچے رف زبان اور گندی گالیاں اور تیز تیز چلانے کے عادی ہو جاتے ہیں. 

10.پب جی میں اب مشرکانہ امور کی بھی آمیزش شروع ہوگئی ہے. 
بچے اس سے غیر ارادی طور پر مشرکانہ افعال بھی انجام دینے لگیں گے. 
براہ کرم
اسے ایک گیم سمجھ کر نظر انداز نہ کریں، یہ آپ کے بچوں کی بربادی کا سامان  ہے. 
پب جی سے بچوں کو روکیں، اگر وہ نہ رکیں تو کسی ڈاکٹر یا ماہر نفسیات کی مدد لیں. 

نیک خواہشات کے ساتھ

اختر سلطان اصلاحی 
مدیر دو ماہی کتابی سلسلہ گلشن اسلام 
بھیونڈی، تھانہ