Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 4, 2020

تیز رفتار نوجوان موٹر ساٸکل سے بے قابو ہوکر سڑک پر گرا۔شدید طور پر زخمی۔ضلع اسپتال لے جاتے ہوٸے موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / 4 جون 2020 (نماٸندہ)۔
=============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے اکھی پور گاؤں کے قریب تیز رفطارموٹرسائیکل سوار نوجوان بے قابو ہو کر شاہراہ پر گر گیا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا۔زخمی حالت میں مقامی لوگوں نے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ضلع جاتے وقت راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔

اطلاع کے مطابق کھٹہن تھانہ حلقہ کے لونیا پٹی گاؤں کا رہنے والا پنکج چوہان27ولد کتوارو چوہان دیر شام موٹرسائیکل سے کسی کام کیلئے شاہ گنج قصبہ میں آیا تھا جہاں سے واپس لوٹتے وقت جیسے ہی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا،موٹرسائیکل کی رفطار تیز ہونے سے بے قابو ہو کر شاہراہ پر گر شدید زخمی ہو گیا۔مقامی لوگوں نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دیتے ہوئے ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے شاہ گنج کے مردانہ اسپتال میں داخل کرایا جہاں حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔اہل خانہ کے زریعے ضلع لے جاتے وقت راستہ میں ہی اس کی موت ہو گئی۔نوجوان کی موت کی خبر ملتے ہی کنبہ میں کہرام مچ گیا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔