Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 4, 2020

بچوں کے تنازعہ میں دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ۔۔۔دو خاتون سمیت ایک درجن ادراد زخمی۔

جون پور ۔۔۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت / 4 جون 200(نماٸندہ)۔
============================
کھٹہن تھانہ حلقہ کے گورا گاؤں میں گزشتہ دیر شام بچوں کے تنازعہ میں دو فریقوں میں لاٹھی ڈنڈہ سے جم کر مارپیٹ ہو گئی۔مارپیٹ میں تین خاتون سمیت دونوں فریق کے درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے پانچ زخمیوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے رہنے والے بھولا ویشوکرما اور کملا ویشوکرما کے بچوں کے درمیان کھیل کے دوران کہا سنی ہو گئی تھی۔بتاتے ہیں کہ معاملے میں دونوں فریق کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک فریق سے بھولا ویشوکرما،رام لوٹ ویشوکرما،ودھیا دیوی،وجیندر ویشوکرما،ریشم ویشوکرما،نشا ویشوکرما،چندربھان ویشوکرما،اچھے لال ویشوکرما،راج ویشوکرما اور دوسرے فریق سے اماکانت ویشوکرما،رماکانت ویشوکرما،سچن ویشوکرما زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے مقامی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ایمبولنس بلا کر علاج کیلئے مقامی کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں سے پانچ زخمیوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے معاملے میں دونوں فریق سے ملی تحریر کی بنیاد پر کئی سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔