Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 4, 2020

محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ بد سلوکی۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /4 جون 2020(نماٸندہ)۔
=============================
سرپتہاں تھانہ حلقہ کے گیرواہ گاؤں میں دیر شام کورونا مریض کے ساتھ ممبئی سے آئے شخص کو کوارنٹین کرانے کیلئے پہنچی محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔محکمہ صحت نے معاملے کی اطلاع اعلی افسران کو دیتے ہوئے واپس لوٹ گئی۔

بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے رہنے والے رمیش راج بھر ولد راج دیو گزشتہ ماہ کنبہ کے تین دیگر لوگوں کے ساتھ ممبئی سے کار کے زریعے گاؤں آیا تھا۔گاؤں پہنچنے پر محکمہ صحت نے مشتبہ لوگوں کا نمونہ لیکر جانچ کیلئے بھیجا تھا جس میں گزشتہ روز گلاب راج بھر کورونا سے متاثر ملا۔کورونا مثبت مریض کے ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیم نے سفر میں ساتھ آئے لوگوں کی نشاندہی کرتے ہوئے پروٹوکال کے مطابق کوارنٹین کرنے کیلئے گاؤں پہنچی۔ایمبولنس کے ساتھ پہنچی ٹیم کو دیکھتے ہی متاثر کنبہ کے لوگ مشتعل ہو گئے اور ٹیم کے ساتھ بدسلوکی شروع کر دی۔ٹیم میں آئے ڈاکٹر راگھویندرشکلا،دلیپ سریواستو اور منوج دوبے نے معاملے کی معلومات اعلی افسران کو دیتے ہوئے ایمبولنس لیکر واپس لوٹ گئے۔