Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 4, 2020

ایک ہفتہ قبل ہوٸی آبروریزی و قتل معاملہ میں سماجوادی پارٹی کے وفد نے متاثرہ کے اہل خانہ سے کی ملاقات۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔/صداٸے وقت / 4 جون 2020. (نماٸندہ)۔
=============================
مفتی گنج کے پسیواں گاؤں میں گزشتہ ہفتہ گاؤں کے شہ زوروں کے زریعے نابالغ نیہا نشاد کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کر قتل کرنے کے معاملے میں سماجوادی پارٹی کا وفد متاثرکنبہ سے ملاقات کر حکومت سے10لاکھ روپے کی مدد کے ساتھ ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی مانگ کی۔

سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو کی قیادت میں متاثرہ کنبہ سے ملاقات کر وفد نے تعزیت پیش کیا۔اس موقع پر مسٹر یاد ونے کہا کہ بھاجپا حکومت میں جرائم پیشہ عناصروں کے حوصلے اس قدر بلند ہو چکے ہیں کہ وہ روزانہ قتل،آبروریزی اور لوٹ جیسے واردات کو انجام دے رہے ہیں۔صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر نے میں مصروف ہے جبکہ شر پسند عناصر واردات کو انجام دینے میں مصروف ہیں۔انھوں نے پورے معاملے میں صوبے کے سابق وزیر اعلی وپارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کو پورے معاملے سے آگاہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے متاثرہ کنبہ کومالی مدد کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے فوری طور پر 10لاکھ روپے کی مالی امداد کے ساتھ ملزمان کی گرفتاری اور سخت کاروائی کی مانگ کی۔وفد میں سابق ممبر اسمبلی گلاب سروج،سنجے سروج،راہل ترپاٹھی،راکیش یادو،سچن یادو شامل رہیں۔