Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, June 4, 2020

اسلحہ ‏کے ‏دم ‏پر ‏دن ‏دہاڑے ‏لوٹ ‏کی ‏واردات۔

جون پور ...اتر پردیش/صداٸے وقت /4 جون 2020(نماٸندہ)۔
==============================
کیراکت کوتوالی حلقہ کے مخدوم پور گاؤں واقع یونین بینک کے گاہک مرکز پر نقاب پوش بدمعاشوں نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ کے دم پر 1لاکھ 19ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔سرراہ ہوئی لوٹ کی واردات سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو ضروری ہدایت دیتے ہوئے جلد ہی بدمعاشوں کی گرفتاری کی ہدایت دی۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کی بازار میں واقع یونین بینک کے گاہک مرکز پر آپریٹر وریندر موریہ اپنے پارٹنر راج کمار کے ساتھ صبح پہنچ کر گاہکوں سے لین دین کر رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ اسی دوران نقاب پوش دو بدمعاش اسلحہ لیکر اندر داخل ہوئے سی سی ٹی وی کی ڈی وی آر کو نکالتے ہوئے آپریٹر کے سر پر طمنچہ لگا کر 1لاکھ19ہزار روپے لوٹ لیا۔بدمعاشوں نے باہر جمع بھیڑ کو دیکھتے ہی کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ کر دیا جس سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی اور لوگ جان بچا کر کنارے ہو گئے جس کے بعد اسلحہ لہراتے ہوئے بدمعاش موٹرسائیکل سے فرار ہو گئے۔سرراہ ہوئی لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار،سی او کیراکت اجے کمار سریواستو مقامی تھانے کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے۔افسران نے متاثر سے تحریر لیتے ہوئے مقامی لوگوں سے معلومات حاصل کیا۔معاملے میں پولیس نے نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دیا ہے۔