Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 13, 2020

کورونا ‏کا ‏الزام ‏لگا ‏کر ‏مولانا ‏جسیم ‏کی ‏مأب ‏لنچنگ۔

از/سمیع اللہ خان /صداٸے وقت۔
==============================
 خبر آرہی ہے بہار کے سہرسہ سے،  جہاں آج صبح منوری گاؤں میں عالم دین مولانا جسیم رحمانی کو ایک بھیڑ نے گھیر لیا اور کرونا وائرس پھیلانے کا الزام لگاکر شور مچایا گیا ہے پھر بھیڑ نے ان پر حملہ کردیا اور بری طرح پیٹا، زخمی حالت میں مولانا جسیم رحمانی کو سہرسہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے 

 یہ بڑی المناک صورتحال ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مختلف نفرت انگیز الزامات کے تحت مسلمانوں پر بھیڑ کا حملہ ہورہاہے، اب کرونا وائرس پھیلانے کا الزام لگا کر ماب لنچنگ کے ذریعے مسلمانوں کو سخت صورتحال دی جارہی ہے 
 یاد رکھنا چاہئے کہ تبلیغی جماعت کے خلاف سازش کھیل کر، کرونا کو مسلمانوں کے سر پر تھوپنے والے اگر بھاجپائی ہیں تو ان کا ساتھ دینے والا برابر کا مجرم اروند کیجریوال بھی ہے 
 یہ ہجومی دہشتگردی / ماب لنچنگ کا سلسلہ بند ہوناچاہئے، کیونکہ یہ مظلوموں میں وہن اور خودسپردگی والی نفسیات پیدا کرتی ہے، 
ہندوتوا کے پجاری برہمن،  درون خانہ اس کی تائید کرتے ہیں کیونکہ یہ وحشیانہ حملے قدیم منوسمرتی دور کی یادگار ہیں جس دور میں یہ سَنگھی حکمران ہندوستان کو واپس دھکیلنا چاہتےہیں _

امید کرتاہوں کہ ہم لوگ تمام ماب لنچنگ کے خلاف متحدہ آواز اٹھائیں گے، ہجومی دہشتگرد کے تمام شہدا کو انصاف دلانے والا قدم اٹھایا جائےگا، مولانا جسیم کی ماب لنچنگ کے خلاف بہار کی مسلم،  ملی و مذہبی قیادتیں سخت اقدمات اٹھائیں گی_

*سمیع اللّٰہ خان*
۱۲ جون ۲۰۲۰ ۔