Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

پھونکوں ‏سے ‏یہ ‏چراغ ‏بجھایا ‏نہ ‏جاٸے ‏گا۔


از /ابوصارم/ صداٸے وقت۔
==============================
ان دنوں سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ خبریں آ رہی ہیں کہ کس طرح انسانوں کو غلامی کی زندگی کی طرف لے جانے کی سازشیں ہو رہی ہیں۔ اکثر لوگ اس فکر میں پریشان ہیں کہ اب آئندہ آنے والے وقت میں دنیا کا حال کیا ہوگا۔
یقینا یہ ساری باتیں تشویش میں مبتلا کرنے والی ہیں۔ لیکن ایمان والوں کا معاملہ دوسرا ہے، کہ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے مقابلے میں ایک بڑی فوج آ رہی ہے تو ان کا ایمان مزید قوی ہو جاتا ہے۔ حالت جتنے بھی سخت آ جائیں ایک سچے مومن کو الله کی ذات اقدس پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔ الله کی ذات وہ ہے جس کے قبضہ قدرت میں ساری کائنات ہے۔ الله باطل کی ان تمام ریشہ دوانیوں کو محض ایک پھونک سے تعبیر دیتا ہے۔ باطل کی یہ تمام سازشیں ہوسکتا ہے کہ ہمیں بہت خوفناک نظر آرہی ہوں لیکن اللہ کے نزدیک صرف ایک پھونک کے برابر ہے۔
نور خدا ہے کفر کی حرکت پہ خندہ زن
پھونکوں سے یہ چراغ بجھایا نہ جائے گا

کفر کے ذریعہ یہ حالات تو آئیں گے ہی، اور کفر کو جو کرنا ہے وہ تو کرے گا ہی، یہ پیش گوئی ہے اسے ہونا ہے۔ سوال یہ ہوتا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور ہمیں کیا کرنا چاہیے، کیا محض ڈر اور فکر کی زندگی گزار کر ہم دشمن پر غالب آ جائیں گے؟ اگر جواب نفی میں ہے تو ہمیں وہ کام کرنے کا اب عزم کر لینا چاہیے جس کے کرنے پر ہی الله کی مدد کا وعدہ ہے، اگر اب بھی ہم اپنے گزشتہ غفلت والے حالات سے تائب نہ ہوئے تو خش و خاشاک کی طرح اڑا دیے جائیں گے۔ لہذا پلٹیں اپنے رب کی طرف، جڑ جائیں اپنے رب سے، اسلام کی رسی کو دانتوں سے تھام لیں، توبہ کریں، حرام سے بچیں خود کو اور اپنی نسلوں کو دین کے لیے تیار کریں۔

حالات آتے ہیں آزمائش کی بھٹی میں تپا کر ایمان والوں کو کندن بنانے کے لیے لہٰذا ایسی خبروں سے ہرگز دل کو چھوٹا نہ کریں۔ یہ تو محض معلومات ہیں جو ہم تک پہنچائی جاتی ہیں تاکہ ہم غافل نہ ہو جائیں۔
الله سے دعا کریں کہ الله آپ کو آپ کی نسلوں کو اور ساری امت محمدیہ کو اپنے دین کے کام کے لیے قبول فرما لے، یہی ہے اصل کامیابی۔

الله ہمارا اور آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین یا رب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی الله علیہ و آلیہ وسلم۔