Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 15, 2020

سانپ ‏کے ‏کاٹنے ‏سے ‏ایک طالب ‏علم کی ‏موت۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ۔
==============================

ضلع اعظم گڑھ کے دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے تحت بسہی اقبالپور گاؤں کے باشندہ ابو بکر ولد عمران احمد کی سانپ کاٹنے سے موت ہوگئی .....ابو بکر ولد عمران احمد دس برس جو کہ درجہ پنجم کا طالب علم تھا .گزشتہ شب نو بجے قریب دکان پر کچھ سامان خریدنے گیا .واپس ہوتے وقت گھر کے قریب ہی اچانک گر پڑا .اور کچھ دیر بعد اسکی طبیت اور بگڑ گئی .گھر کے لوگ لال گنج سرکاری ہوسپٹل لیکر گئے جہاں ڈاکٹروں نے کہا کہ انکی موت ہوگئی .ابو بکر پانچ بھائی اور دو بہنوں میں چوتھے نمبر پر تھا .آج بعد نماز ظہر آبائی قبرستان بسہی اقبالپور میں سپرد خاک کردیا گیا .
واقعہ سے اہل خانہ صدمے میں ہیں اور گاٶں میں غم اور افسردگی کا موحول ہے۔