Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 15, 2020

بلریا ‏گنج ‏تشدد ‏معاملہ۔۔۔آج ‏مزید دو ‏افراد ‏کی جیل ‏سے ‏رہاٸی۔

اعظم گڑھ۔اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی۔/15 جون 2020.
=============================
گزشتہ فروری ٢٠٢٠ میں بلریا گنج اعظم گڑھ میں این پی آر اور این سی آر کے خلاف چل رہے خواتین کے مظاہروں کو اعظم گڑھ نے بڑی بے رحمی سے کچل دیا تھا اور مولانا طاہر مدنی سمیت 19 مسلمانوں پر جھوٹے مقدمے داٸر کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا۔اس معاملے میں ہاٸی کورٹ سے لوگوں کی ضمانت کے منظور ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔۔سب سے پہلے مولانا طاہر مدنی صاحب کی ضمانت ہوٸی اور وہ جیل سے باہر آگٸے۔اور اب لوگوں کو جیل سے باہر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔۔اس بابت مولانا طاہر مدنی نے نماٸندہ کو بتایا کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

الحمد للہ آج مزید دو نوجوان اعظم گڑھ جیل سے رہا ہوگئے. طلحہ توقیر احمد اور عبد اللہ شاہ عالم، ساکنان بلریاگنج ، ان کی ضمانت الہ آباد ہائی کورٹ سے 12 جون کو ہو'گئی تھی، دو روز عدالت بند تھی اس لیے کاروائی آج مکمل ہوئی اور بعافیت یہ لوگ چار ماہ دس دن بعد گھر پہونچ گئے. اس طرح اب تک ١٣ افراد کی رہائی ہوچکی ہے، بقیہ چھ افراد میں سے تین کی فائل کل ہائی کورٹ میں لگی ہوئی ہے. باقی تین کی بھی عنقریب لگ جائے گی، ان شاء اللہ
امید ہے جمعہ تک سب کی رہائی ہوجائے گی، اللہ آسانی پیدا کرے. آمین۔