Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 15, 2020

عظیم ‏نامہ۔۔۔۔۔ہم ‏یہ ‏بھی ‏کام ‏کر ‏سکتے ‏ہیں۔

از/اختر سلطان اصلاحی /صداٸے وقت /١٥ جون ٢٠٢٠
==============================

1۔ نشے میں مبتلا وہ افراد جنہیں ہمارا معاشرہ نہایت تحقیر کی نظر سے دیکھتا ہے اور حرف عام میں انہیں ہیروئنچی یا نشئی پکارتا ہے۔ ان کے علاج کا ممکنہ اہتمام کیا جائے۔ سب نہیں تو پچیس تیس فیصد افراد ایسے ضرور ہوں گے جو پھر سے اپنے پیروں پر کھڑے ہوسکیں۔
۔
2۔ آوارہ کتوں سے پیدا ہونے والے مسائل کسی سے مخفی نہیں۔ ان کتوں کا کوئی ایسا مہذب انتظام کیا جائے جو انہیں شہری آبادی سے دور کرسکے اور یوں ان کے کاٹنے سے رہائشیوں کو بچا سکے۔ 
۔

3۔ ڈس ایبل یعنی جسمانی یا ذہنی معذور افراد کیلئے نوکری کے مختلف مواقع فراہم کیئے جائیں۔ 
۔
4۔ خواجہ سرا کمیونٹی کو کس طرح معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے والا بنایا جاسکتا ہے؟ کیسے ان پر ممکنہ مظالم کو روکا جاسکتا ہے؟ اس کا اہتمام کیا جائے۔
۔
5۔ بوڑھوں کیلئے بہترین ضروریات زندگی سے مزین اولڈ ھومز بنائیں جائیں۔ جن میں وہ بوڑھے جن کی ناخلف اولاد نے انہیں دربدر کردیا ہو یا جو بے اولاد ہو کر مجبور ہوں انہیں سہارا دیا جائے۔
۔
6۔ غریب بچیوں کی شادی کا اہتمام کیا جائے۔ ایسے میرج بیوروز ہوں جہاں غریب لڑکے لڑکیاں شادی کیلئے رجسٹر ہوسکیں
۔
7۔ بیروزگار غریب کیلئے کچھ ایسا اہتمام کیا جائے جس سے وہ دو وقت کی روٹی عزت سے کما سکے۔ جیسے رکشہ ٹیکسی دلوادینا، پھلوں سبزیوں کا ٹھیلہ لگوادینا وغیرہ
۔
8۔ مفت ڈسپنسریوں کا قیام جہاں ضرورت مند کا بنیادی علاج ممکن ہو اور جہاں کسی کے لازمی آپریشن کا اہتمام ہوسکے
۔
9۔ غریب بچوں کی مفت تعلیم کا اہتمام کرنا بلکہ آگے بڑھ کر بچوں کو پڑھنے کیلئے آنے پر یومیہ پیسے ادا کرنا۔ شہزاد رائے ایسی ہی ایک چیریٹی چلا رہے ہیں۔
۔
10۔ مدارس کیلئے بالخصوص اور باقی سب کیلئے بالعموم ایسے ٹیکنالوجی کورسز کروانا جو نوکری دلانے میں معاون ثابت ہوں
۔
11۔ کچرا اٹھانے اور ٹھکانے لگانے کیلئے پرائیویٹ سطح پر کوشش کرنا
۔
12۔ دیواروں پر سے چاکنگ کا خاتمہ کرنا
۔
13۔ حقدار مگر غریب بچوں کو یونیورسٹی فیس کی صورت اسکالرشپ فراہم کرنا
۔
14۔ ڈپریشن اور دیگر نفسیاتی امراض اس وقت ہمارے معاشرے کا ایک بہت بڑا مخفی مسئلہ ہیں۔ ضروری ہے کہ ایسی کونسلنگ فراہم کی جائے جو ڈپریشن سے لڑتے ان افراد کو دوبارہ معمول پر لاسکے۔ پوسٹ مس کیرج ڈپریشن ہو یا پوسٹ ڈیوورس ڈپریشن ہر طرح کے متاثرین کی مدد کی جاسکے۔
۔
15۔ مخصوص علاقے متعین کرکے بھرپور شجر کاری کی جائے۔ شہری فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔ 
۔
ایسے ہی اور بہت سے رفاہی کام ایسے ہیں جنہیں ہم شائد رفاحی سمجھتے ہی نہیں۔ حالانکہ ان سے معاشرے میں ایک بڑی مثبت تبدیلی واقع ہوسکتی ہے۔ 

ماخوذ
۔
====عظیم نامہ====
نیک خواہشات کے ساتھ
انجمن تعمیر اخلاق مہاراشٹرا
کھیڈ، رتناگیری
اخلاقی اقدار اور اسلامی تعلیمات کے لیے سرگرم ادارہ
رابطہ:اختر سلطان اصلاحی