Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 21, 2020

گومتی ‏ندی سے نوجوان ‏کی ‏لاش ‏برآمد۔۔۔لاش ‏کی ‏شناخت ‏راج ‏ناراٸن ‏پانڈے ‏ضلع ‏سلطان ‏پور ‏کے ‏طور ‏پر ‏ہوٸی۔۔اہل ‏خانہ نے ‏نامزد ‏رپورٹ ‏درج ‏کراٸی۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٢١ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
سنگرامؤ تھانہ حلقہ کے بگھاڑی کلاں گاؤں کے گومتی ندی میں نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی غوطہ خوروں نے لاش کو باہر نکال کر اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کراتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

متوفی گزشتہ روز کسی دعوت میں شریک ہونے کیلئے اپنے دوست کے ساتھ نکلا تھا۔پولیس تحریر کی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ مذکورہ گاؤں کے ماہی گیر گومتی ندی میں مچھلی پکڑنے کیلئے جال لگا رہے تھے کہ اسی دوران انھوں نے بدی میں بہتی ہوئی نوجوان کی لاش کو دیکھ،اسے باہر نکال کر مقامی لوگوں سمیت پولیس کو اطلاع دی۔ندی میں نوجوان کی لاش ملنے کی اطلاع ملتے ہی کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرانا شروع کیا تو اس کی شناخت سرحدی ضلع سلطان پور کے کروندی کلاں تھانہ حلقہ تحت شہاب الدین پور گاؤں کے رہنے والے راج نرائن پانڈے 29ولد ننکو پانڈے کے طور پر ہوئی۔پولیس کی اطلاع پر سرحدی ضلع کی پولیس سمیت اہل خانہ بھی موقع پر پہنچ گئے اور بتایا کہ گزشتہ روز متوفی پڑوس کے نوجوان کے ساتھ کسی دعوت میں شریک ہونے کیلئے گھر سے نکلا تھا۔اہل خانہ نے معاملے میں نامزد تحریر دیتے ہوئے مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔