Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 21, 2020

جونپور۔میڈیکل ‏کالج ‏کی ‏تعمیر ‏میں ‏ہو ‏رہی ‏بدعنوانی ‏سے ‏ناراض ‏سماجوادی ‏کارکنان ‏نے ‏یوگی ‏آدیتہ ‏ناتھ ‏کا ‏علامتی ‏پتلا ‏کیا ‏نذر ‏آتش۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت ٢١ جون ٢٠٢٠(نماٸندہ)۔
==============================
جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر صدیق پور میں زیر تعمیر ریاستی میڈیکل کالج میں ریاستی حکومت کے زریعے پیسے کی ادائیگی نہیں کرنے پر ٹھکیدار کے زریعے کھڑکیوں اور دروازوں کو اکھاڑ کر چلے جانے سے سماجوادی پارٹی کے کارکنوں میں سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔حکومت کے خلاف مسلسل احتجاج کرتے ہوئے نوجوان لیڈراجیت یادو بابا نے اپنے حامیوں کے ساتھ ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتج کا علامتی پتلا نذر آتش کر نعرے بازی کی۔

 اس موقع پر انھوں نے کہا کہ صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ڈریم پروجیکٹ میں شامل ریاستی میڈیکل کالج کی تعمیر میں حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے کھڑکی اور دروازے اکھاڑ دیئے جارہے ہیں، یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت کو جلد ہی اس معاملے کو توجہ میں لیتے ہوئے تعمیراتی کام میں تیزی لانا چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ وہ میڈیکل کالج کی تعمیر میں لاپرواہی برتنے پر حکومت کے خلاف جلد ہائی کورٹ جائیں گے۔ میڈیکل کالج تیار ہونے کی صورت میں کورونا جیسے وبا میں مریضوں کے علاج کے لئے دوسری جگہ نہیں بھٹکنا پڑتا۔انھوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے ترقیاتی پروجیکٹ پر موجودہ حکومت توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کی فلاح اور بہتر طبی سہولت کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہے میڈیکل کالج کا کام پورا ہونے سے قبل ہی ٹھکیدار کو پیسے کی ادائیگی نہیں کرنے پر کھڑکی اور دروازے نکلوا دیے گئے۔اس موقع پر کندن یادو، وکاس یادو، آلوک شرما،شیوم یادو، روی کنوجیا، برجیش یادو، آنند یادو، چھوٹو، وکاس،اجے،راہل، پردیپ کمار، اجے، روہت، رمیش، ڈبلو،کرشنانند، ونود شرما سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔