Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 21, 2020

عالمی ‏یوم ‏یوگا ‏کے ‏موقع ‏پر ‏ضلع ‏کے ‏مختلف ‏مقامات ‏پر ‏یوگا ‏کے ‏کیمپ ‏کا ‏انعقاد ‏ہوا۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /نماٸندہ /صداٸے وقت /٢١ جون ٢٠٢٠۔
============================= 
عالمی یوم یوگا کے موقع پر ضلع کے مختلف مقامات پرسماجی،سیاسی اور سرکاری اداروں میں یوگا اساتذہ کے زریعے یوگ کے کثرت کراتے ہوئے منایا گیا۔

شہر کے پچہٹیا میں واقع ہری مورتی واٹیکا میں ضلع عہدیداروں کے ساتھ پاتنجلی یوگا کمیٹی کے صوبائی اسسٹنٹ انچارج اچل حری مورتی نے سماجی ادارہ جے سی آئی کے عہدیداروں کو بھی یوگا کراتے ہوئے اس کے فوائد کے بارے میں بتایا۔انھوں نے کہا کہ یوگا انسانیت کے لئے ایک ورثہ بن گیا ہے، جو اعلی ترین طریقہ کے کثرت کے ساتھ ہی صحت کیلئے ڈاکٹر کا کام کرتا ہے، جس کے باقاعدگی سے اور مستقل طور پر ہر طرح کے مرض کا شکار ہر شخص کی قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔ دائمی مرض میں یہ بہت فائدہ مند ہے، لہذا ہر شخص کو کم سے کم ایک گھنٹہ پرانایام کے ساتھ مراقبہ اور آسن کی مشق کرنی چاہئے۔ پروٹوکول کے تحت سروائیکل اور اسپونڈائلائٹس جیسے مسائل کے مکمل تصفیہ کیلئے گردن، کندھے اور کمر سے متعلق کثرت کے ساتھ کھڑے، بیٹھ اور لیٹ کرنو مشق کی گئی۔
اسی ترتیب میں عالمی یوم یوگ کے موقع پر یوگا استاذراج یادو ضلع کالج انچارج ینگ انڈیا پتنجلی نے کہا کہ بین الاقوامی یوگاقدیم ہندوستانی فن کی رسم ہے۔ اپنی روز مرہ کی زندگی میں یوگا کرنے سے ہماری زندگی میں مثبت تبدیلیاں آسکتی ہیں۔ یہ ہماری دباؤ زدہ زندگی کے لئے ایک بہت بڑی راحت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا دماغ، جسم اور روح کے اتحاد کو قابل بناتا ہے۔ مختلف قسم کے یوگا ہماری جسمانی اور دماغی صحت کو مختلف طریقوں سے فائدہ پہنچاتے ہیں۔ اس فن سے لطف اندوز ہونے کے لئے عالمی یوگا منایا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یوگا ورزش کی ایسی موثر شکل ہے، جس کے ذریعے توازن نہ صرف جسمانی اعضا بلکہ دماغ اور روح میں بھی پیدا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوگا سے جسمانی بیماریوں کے علاوہ ذہنی پریشانیوں پر بھی قابو پایا جاسکتا ہے۔