Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 21, 2020

آبادی ‏کی ‏زمین ‏کے ‏تنازعہ ‏کو ‏لیکر ‏دو ‏فریقوں ‏میں ‏مار ‏پیٹ۔۔۔نصف ‏درجن ‏افراد ‏زخمی۔دونوں ‏طرف ‏سے ‏رپورٹ ‏درج۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ /٢١ جون ٢٠٢٠۔
==============================
 میر گنج تھانہ حلقہ کے براواں گاؤں میں آبادی کی زمین کو لیکر اتوار کے روز دو فریق میں لاٹھی ڈنڈہ سے ہوئی مارپیٹ میں نصف درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے تحریرکی بنیاد پر کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
بتاتے ہیں کہ بندھوا بازار میں مچھلی شہر روڈ پر آبادی کی کھالی زمین پر گاؤں کے ہی ظہیر علی اور ظہور اپنا۔اپنا مالکانہ حق مانتے ہیں۔اتوار کے روز مذکورہ متنازعہ زمین پر لگے ببول کے درخت کو ایک فریق کاٹنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر دوسرے فریق نے اعتراض ظاہر کرتے ہوئے درخت کانٹنے سے منع کر دیا جس سے دونوں فریق میں کہا سنی ہو نے لگی۔کہا سنی کے دوران ہی دونوں فریق کے درجن بھر لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس میں ایک فریق سے اختر علی37،وسیم علی 32اور ظہیر علی 50زخمی ہو گئے جبکہ دوسرے فریق سے ظہور52،منصور40،کلیم32،دلشاد24،ارشاد37 اور شاہ عالم22 زخمی ہو گئے۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے ظہیر علی کی تحریر پر نصف درجن لوگوں کے خلاف مارپیٹ معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔