Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 21, 2020

مسافروں ‏سے ‏بھری ‏پراٸیویٹ ‏بس ‏بالو ‏سے ‏لدی ‏ٹرک ‏سے ‏ٹکراٸی۔4 ‏افراد ‏زخمی۔

جون پور ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ۔٢١ جون ٢٠٢٠۔
=============================
بخشا ء تھانہ حلقہ کے سونسا گاؤں کے قریب لکھنو۔وارانسی قومی شاہراہ پر اتوار کے روز بھٹہ مزدوروں کو لیکر بہار جا رہی پرائیویٹ بس سامنے سے آرہی بالو لدی ٹرک سے ٹکر اگئی جس کے سبب میں بس ڈرائیور،خلاصی سمیت کل 4لوگ زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی مزدوروں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو باہر نکالتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
بس میں معمولی زخمی ہونے والے چندر شیکھر نے بتایا کہ بس میں سوار تمام مزدور بہار کے نیوادا کے سرداللہ تھانہ حلقہ کے رہنے والے ہیں اور بریلی ضلع میں ایک اینٹ بھٹہ پر مزدوری کرتے ہیں۔ اینٹ بھٹہ بند ہونے پر مالک مہیش بھٹ نے گھر بھیجنے کے لئے ہفتے کی شام مزدوروں کو پرائیویٹ بس کا انتظام کرایا۔ بس میں بچوں، خواتین سمیت 64 افراد سوار تھے۔ قومی شاہراہ کے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچنے پر سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے سامنے سے ٹکر مار دی جس کے سبب میں ڈرائیور راکیش32،خلاصی روی 38ساکن بریلی اور مزدوروں میں سنجے 28اور شیو نندن 24زخمی ہو گئے۔مزدوروں کی چیخ پکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سبھی کو باہر نکالتے ہوئے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے مقامی نوپیڑواں صحت مرکز میں داخل کرایا۔جہاں ابتدائی علاج کیلئے ڈاکٹروں نے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا ہے۔