Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

معروف رفاہی تنظیم فاران اسپورٹس ایسوسی سی ایشن ممبرا کو صدمہ۔۔۔

ممبٸی ۔۔مہارشاٹر /صداٸے وقت /ذراٸع /١٢ جون ٢٠٢٠۔
=================================
معروف و مشہور رفاہی تنظیم فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا ممبئ کے مشیر و ناظم  نیز کالسیکر کالج پنویل ممبئ کے استاد نعمت  صاحب کا آج کرلا ممبئ میں انتقال ہوگیا ہے

انا لللہ وانا الیہ راجعون

موصوف موجودہ مہلک بیماری میں مبتلا تھے علاج کیلئے کرلا ممبئ کے حبیب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا آپ نہایت ملنسار و خاکسار نیز نرم طبعیت کے مالک تھے یوپی اعظم گڈھ سے آپ کا تعلق تھا مگر ایک زمانے سے آپ ممبئ میں تعلیم و تعلم کے میدان سے وابستہ تھے آپ معروف مشہور رفاہی تنظیم فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا کے ہمیشہ ہمدرد رہے اچھے مشورے نیز کمیٹی کو تقویت دینے کیلئے ہر ممکن کوشاں تھے آپ ایک اچھے ٹیچر نیز طلبہ سے پیار محبت و تعلیمی میدان میں پیش پیش رہتے خدمت خلق نیز دیگر رفاہی کاموں میں آپ ہمیشہ صف اول میں دیکھائ دیتے فاران اسپورٹس ایسوسی ایشن ممبرا کے سرپرست محترم جناب حاجی نعمان بلڈر صاحب بھیونڈی کے ذریعہ جملہ ممبران سے ملاقات ہوئ اور تقریبا دس بارہ سالوں سے آپ فاران سے جڑے رہے بلکہ 26 جنوری کے موقع پر سر زمین ممبرا میں آل انڈیا والی بال ٹورمنٹ میں آپ پیش پیش رہتے نیز پورے میچ کی نظامت آپ بحسن خوبی انجام دیتے ابھی برادرم تبارک اللہ محمدی حفظہ اللہ سے خبر ملی آنکھیں اشکبار دل غمگین بدن میں کپکپاہٹ کہ ایسا کیوں اور کیسے ہوا .. خیر موت برحق ہے سبکو ایک دن جانا ہے اب صرف دعا ہی کرسکتے ہیں واقعی موصوف کے عدم موجودگی میں فاران کو بہت بڑا جھٹکا لگا  جملہ ممبران نیز دوست احباب غمگین ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی موصوف کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے
آ

محمد ظفر عبد الروف محمدی