Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

جونپور بھدیٹھی معاملہ اور جمیعة العلمإ ہند۔


جونپور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ جون 2020 */پریس ریلیز*
=====================
ایف آئی آر کے مطابق پولس کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف یک طرفہ کارروائ اور گرفتاری کہ وجہ سے مسلمانوں میں خوف و ناامیدی کاموحول تھا ،جس میں تقریباً 60  لوگوں کے خلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا اور تقریبا35لوگوں کی گرفتاری بھی ہوچکی ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ اس میں ان لوگوں کی بھی گرفتاری ہورہی ہے ؛جن کا اس واقعہ سے دوردور تک کوئی تعلق نہیں ہے جس میں سپا نیتا محمد جاوید صدیقی بھی شامل ہیں ،
اس سلسلے میں جمعیۃ علماء یوپی کے صدر حضرت کی امولانا سید اشہد رشیدی صاحب نے یوپی کمشنر سے بات  اور CMO آفس میں اپنا احتجاج بھی درج کروایا،نیز ضلع جون پور کے صدر حضرت مولانا اسعد صاحب اور جنرل سکریٹری حضرت مولانا توفیق صاحب اور حضرت مولانا وسیم صاحب شیروانی کی کوشش کی بعد اب حالات قابو میں ہیں اور کل سے اب تک میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئ ہے۔ اس سلسلے میں جمعیۃ کے اعلی ذمہ دار کافی پریشان ہیں اور بلاوجہ گرفتار لوگوں کی رہائ کے لیے اپنے طور پر پوری کوشش میں لگے ہیں

نیز وکیل صاحبان کا ایک گروپ مثلا محمد خالد صاحب، نیاز طاہر شیخو، بادشاہ صاحب اور ان کےساتھ کچھ غیر مسلم وکلاء بھی کوشش میں لگے ہوے ہیں جن سے برابر جمعیۃ کے اراکین خصوصاصاحب زادۂ صدر جمعیۃ علماء ہند حضرت مولانا سید ازہر مدنی صاحب رابطے میں ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی محنت کو قبول فرماے،اور علاقے کو ہر شرور وفتن سے محفوظ فرمائےاورامن وامان کا ماحول برقرار رہے،آمین۔
خادم جمعیۃ علماء ضلع جون پور ۔حافظ محمد رضوان صاحب۔مانی کلاں۔
 *من جانب جمعیۃ علماء ضلع جون پور*
19شوال 1441ھ12جون 2019ءجمعہ۔