Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, June 13, 2020

جونپور۔۔موضع ‏بھدیثھی ‏میں ‏ہوٸے ‏خونی ‏تصادم ‏میں ‏پولیس ‏نے ‏یکطرفہکارواٸی ‏کرتے ‏ہوٸے ‏مسلمانوں ‏کو ‏قید ‏کر ‏کے ‏عارضی ‏جیل ‏میں ‏بند ‏کیا ‏گیا ‏۔۔سماجوادی ‏پارٹی ‏کے ‏قومی ‏ترجمان ‏عمیق ‏جامعی ‏نے ‏قیدیوں ‏سے ‏کی ‏ملاقات۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٣ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
ضلع کے بھدیٹھی گاؤں میں تین روز قبل ہوئے خونی تصادم اور آتشزنی معاملے میں پولیس کی یکطرفہ کاروائی میں عارضی جیل میں قید
سماجوادی پارٹی کے سابق اسمبلی امیدوار جاوید صدیقی سے پارٹی کے سابق قومی ترجمان عمیق جامعی ہفتہ کے روز شہر کے پرشاد انٹر نیشنل اسکول میں قائم عارضی جیل پہنچ کر ملاقات کر پورے معاملے کی معلومات حاصل کی۔جیل سے باہر نکلنے پر انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پورے معاملے میں ضلع انتظامیہ کی یکطرفہ کاروائی مشتبہ ہے جس کیلئے اعلی سطحی جانچ ہونے کی ضرورت ہے۔مارپیٹ کے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں انتظامیہ نے اہم کردار ادا کیا اور یکطرفہ کاروائی کرتے درجنوں ایسے نوجوانوں اور ضعیفوں کو مقدمہ میں بھنسا دیا جن کا پورے معاملے سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔

مسٹر جامعی نے کہا کہ آم توڑنے کو لیکرمعمولی تنازعہ کو لیکر دونوں بستی کے کچھ نوجوانوں میں مارپیٹ ہوئی تھی جس میں دونوں اطراف سے درجنوں لوگ زخمی ہوئے لیکن پولیس نے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دیتے ہوئے ایک ہی فریق کے لوگوں کو طبی سہولت مہیا کرائی اور دوسرے فریق کو گرفتارکر لیا۔اتنا ہی نہیں معاملے میں کچھ ہی ملزمان تھے لیکن پولیس نے پورے گاؤں میں ایسا قہر برپا کیا کہ مسلم بستی کے سبھی گھروں کے دروازے توڑ کر گھروں میں سو رہے بے قصور نوجوانوں اور ضعیفوں کو اٹھا لے گئی،ساتھ ہی معزز لوگوں میں شمار پارٹی کے فعال رکن اور سابق امیدوار جاوید صدیقی سمیت ان کے بھائیوں کو بھی گرفتارکر لیا اور نصف درجن سے زیادہ سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کر جیل بھیج دیا۔انھوں نے کہا کہ معاملہ دو بستیوں میں مابین ہی تھا لیکن ضلع انتظامیہ نے اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے میں کوئی کثر نہیں چھوڑا اور ایسی ہوا دی کی صوبے کے وزیر اعلی نے مداخلت کر بے قصوروں پر این ایس اے اور ایس سی،ایس ٹی جیسی دفعات لگا دی گئی۔انھوں نے کہا معاملے میں سماجوادی پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے لیکن کسی بے گناہ کے خلاف ظلم کو بھی برداست نہیں کرے گی۔جلد ہی اعلی سطحی منصفانہ جانچ کیلئے ضلع انتظامیہ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔