Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

آل ‏انڈیا ‏اسٹوڈنٹس ‏فیڈریشن ‏کا ‏طلبہ ‏کے ‏پانچ ‏نکاتی ‏مطالبات ‏کو ‏لیکر ‏احتجاجی ‏مظاہرہ

اعظم گژھ ...اتر پردیش /صداٸے وقت /عبد الرحیم صدیقی کی رپورٹ /٩ جون ٢٠٢٠۔
==============================

 آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن لالگنج کے ذریعہ تحصیل لالگنج میں طلبہ کی پانچ نکاتی مانگ کو لیکر احتجاج کیا گیا .سماجی دوری کا خیال رکھتے ہویے احتجاج کر رہے طلبہ کو خطاب کرتے ہویے سچدآنند یادو نے کہا کہ آج پورے اعظم گڑھ میں تحصیل کی سطح  پر احتجاج چل رہا ہے .صوبائی نایب صدر مزمل زاہد علی نے کہا کہ صوبائی و مرکزی دونوں سرکاریں ہم طلبہ کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہیں .سرکاریں تعلیم کو مہنگا کر رہی ہیں .تعلیم کیلئے پوری دنیا میں ٤٠ فیصد خرچ کیا جارہا ہے اپنے دیش میں کیرل واحد صوبہ جہاں تعلیم اچھی ہے .انہوں نے کہا کہ آج کا یہ نوجوان تعلیم یافتہ ہوگا تو یہی دیش کا مستقبل ہوگا .اور جب دیش کا مستقبل تعلیم یافتہ ہوگا تو دیش ترقی کریگا .انہونے تعلیم اور صحت کے بجٹ کو اور بڑھانے کی مانگ کی ہے .بھگت سنگھ قومی روزگار قانون بنانے پر .تعلیم کے قومی .اور درجہ اول سے گریجواشن تک مفت تعلیم پر زور دیا .اس موقع پر منیش چودھری .مندیپ سنگھ .عا رض علی .سورے پرتاپ یادو .عاقب .امجد شمس .اسجد .رنجیت آزاد .پربھات وغیرہ موجود تھے .