Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

ضلع ‏جونپور ‏کے ‏موضع ‏بھدیٹھی ‏میں ‏فرقہ ‏وارانہ ‏تشدد۔۔پولیس ‏کی ‏ایکطرفہ ‏کارواٸی ‏سے ‏اقلیتی ‏طبقہ ‏دہشت ‏میں۔۔گاٶں ‏میں ‏پی ‏اے ‏سی ‏تعینات ‏۔۔اعلیٰ ‏افسران ‏موقع ‏پر ‏پہنچے ‏۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ٨ جون ٠٢٠(نماٸندہ) ۔
==============================
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بھدیٹھی گاؤں میں گزشتہ دیر شام آم توڑنے کے تنازعہ میں دلت بستی اور اقلیتی بستی کے لوگوں کے میں ہوئی مارپیٹ کے دوران درجن بھر رہائشی چھپر میں آتشزدگی ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔مارپیٹ میں دونوں فریق سے ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ،پولیس سپرٹنڈنٹ سمیت اعلی افسران رات میں ہی موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کشیدگی کے پیش نظر گاؤں میں پی اے سی تعینات کر دیا گیا۔دیر شب ہی پولیس نے یکطرفہ کاروائی کرتے ہوئے اقلیتی فرقہ کے 35لوگوں کوگھروں میں دبس دیکر حراست میں لیکر چالان عدالت بھیج دیا۔پولیس کے زریعے معاملے میں یکطرفہ کاروائی سے اقلیتی فرقہ میں غم اور غصہ ہے۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے دلت بستی اور اقلیتی بستی کے کچھ بچوں کے درمیان دو روز قبل آم توڑنے کو لیکر کہا سنی ہوگئی تھی جس کو لیکر گزشتہ شام دونوں فریق کے نوجوان آمنے سامنے آگئے اور مارپیٹ ہونے لگی۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی دونوں بستی کے درجنوں لوگ ایک دوسرے پر لاٹھی ڈنڈہ سے حملہ ور ہو گئے جس میں درجن بھر لوگ زخمی ہو گئے۔الزام ہے کہ معاملے کو طول دینے کیلئے دلت بستی کے لوگوں نے اپنے ہی درجن بھر چھپر کو نظر آتش کر دیا جس سے کئی مویشی جھلس کر مر گئے۔ فرقہ وارانہ مارپیٹ اور آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ،پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار سمیت سبھی اعلی افسران پی اے سی اور سرکل کے سبھی تھانوں کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں فریق کے معزز لوگوں سے بات کرنے کے بعد حالات کو قابو میں کیا۔اقلیتی فرقہ کے لوگوں کا الزام ہے کہ دیر شب میں پولیس نے اپنا خوفناک چہرہ دکھاتے ہوئے یک طرفہ کاروائی کرپورے گاؤں کے مسلم گھروں میں دبس دینا شروع کر دیا اور پردہ نشیں خواتین اور ضعیفوں سے بدسلوکی کرتے ہوئے درجنوں لوگوں کو حراست میں لے لیا۔معاملے میں پولیس نے 60نامزد،درجنوں نامعلوم افراد کے خلاف سنگین دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی کے صدر اسمبلی کے سابق امیداور جاوید صدیقی اوران کے بھائیوں سمیت کل35لوگوں کی گرفتاری کرتے ہوئے چالان عدالت بھیج دیا۔