Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

یوتھ ‏کانگریس ‏کا ‏مطالبہ۔۔اساتذہ ‏بھرتی ‏گھوٹالہ ‏کی ‏جانچ ‏سی ‏بی ‏آٸی ‏سے ‏کراٸی ‏جاٸے۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش (نماٸندہ) 
=============================
یوتھ کانگریس کے کارکنوں نے بدھ کے روز اساتذہ کی بھرتی گھوٹالہ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلی کو منسوب مطالبات کا میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔
یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیویر سنگھ نے کہا کہ طالب علم دن رات محنت کرتا ہے اور غریب والدین انہیں پیٹ کاٹ کر پڑھاتے ہیں لیکن حکومت کے تعاون سے کچھ مافیا پیسے دیکر ہونہار طلباء کی محنت اورحق پر ڈاکہ ڈالتے ہے اور ان مستحق طلباء کی اہلیت پر سوال کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ گھوٹالہ مدھیہ پردیش کے ویاپم گھوٹالہ سے بھی زیادہ بڑا ہے۔انھوں نے صوبے کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے جلد از جلد اس معاملے کی سی بی آئی انکوائری کراکے اہل طلبہ کو نوکری فراہم کیا جائے اور فرضی طلباء جو پیسوں کی بنیاد پر کوالیفائی کر چکے ہیں اور جو لوگ اس میں شامل ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ نوجوانوں اور طالب علموں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔انھوں کہا کہ اگر جلد سے جلد تحقیقات نہ ہوئیں توپارٹی کی قومی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی کی ہدایت پر کارکنان پورے صوبے میں تحریک کرنے کیلئے تیار ہیں۔اس موقع پر ساجد خان،ستیم سریواستو،وشال سیٹھ،محمد شہزادے،سرجن سنگھ موجود رہے۔