Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

ساٸکل ‏سوار ‏ہوم ‏گارڈ ‏ٹرک ‏کی ‏زد ‏میں۔۔۔موقع ‏پر ‏ہی ‏موت۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٩ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=============================
لائن بازار تھانہ حلقہ کے سیہی پور ریلوے کراسنگ کے قریب سائیکل سوار ہوم گارڈ ٹرک کی زد میں آگیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ہوم گارڈ کی موت ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو موقع پر ہی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجتے ہوئے ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔
اطلاع کے مطابق بخشاء تھانہ حلقہ کے بنوا گاؤں کے رہنے والے مارکنڈے یادو48ہوم گارڈ کے عہدے پر شہر میں ڈیوٹی کرنے کے بعد سائیکل سے کہیں جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ مذکورہ ریلوے کراسنگ کے قریب پہنچنے پر پیچھے سے آرہی ٹرک نے سائیکل سمیت ہوم گارڈ کو اپنی زد میں لیتے ہوئے کچل دیا جس سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔حادثہ ہوتے ہی ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر معاملے کی اطلاع ملتے ہی اہل خانہ سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لا ش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج ٹرک کو تھانے چلی گئی۔پولیس معاملے میں تحریر کی بنیاد پر مقدمہ قائم کر کاروائی کر رہی ہے۔