Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, June 10, 2020

کورونا ‏مریضوں ‏کی ‏تعداد ‏میں ‏لگاتار ‏اضافہ ‏۔مشرقی ‏یوپی ‏/پوروانچل ‏میں ‏ضلع ‏جونپور ‏سب ‏سے ‏آگے۔

جون پور ۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت (نماٸندہ)۔
==============================
مہاجرین کے مہاراسٹر،گجرات اور دیگر میٹر شہروں سے واپسی کے بعد سے ضلع میں کورونا مریضوں میں روزانہ اضافہ ہوتے جا رہے جس سے جونپور اس وقت پوروانچل میں مریضوں کے معاملے اول مقام حاصل کر چکا ہے۔منگل اور بدھ کے روز آئی کو رو نا رپورٹ میں 80 افراد کو رونا مثبت پائے گئے ہیں جس سے کو رو نا مثبت مریضوں کی تعداد 353 کے قریب پہنچ گئی ہے جس میں ایک158 افراد صحت مند ہو کر گھر چلے گئے ہیں جبکہ196 افراد کا علا ج جا ری ہے۔
واضع ہو مہاجروں کے آنے پر ان کی تھرمل اسکینگ کر علامت پائے جانے پر ان تمام افراد کا نمونہ لیا جا رہا ہے۔ بدھ کے روز آئی رپورٹ میں 24مریضوں کی مثبت رپورٹ آنے کے بعد ضلع میں زیر علاج متاثرین کی تعداد196 پہنچ چکی ہے جب کی تین کورونا متاثرہ کی مو ت ہو چکی ہے اورڈیڑھ سو سے زائد مریض صحت مند ہو کراپنے گھروں کولوٹ چکے ہیں۔ضلع میں کو رو نا متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہونے سے ضلع کے لوگ خوف زدہ ہیں وہیں سب کچھ چاق وچوبند کر نے میں انتظا میہ کے پسینے چھوٹ رہے ہیں۔ضلع کلکٹر کے مطابق ضلع اسپتال میں ہو ئی جا نچ کو مشتبہ مان کر نمونے کو دوبارہ جانچ کے لئے پی جی آئی بھیجا گیا ہے۔بی ایچ یو سے آئی رپورٹ میں گزشتہ روز 44 افراد کی رپورٹ کورو نا مثبت آئی ہے تو وہیں بدھ کے روز 24 / افراد کے کو رونا رپورٹ مثبت ہو نے کی اطلاع ہے۔ کورنامتاثر پائے گئے تمام گاؤں کی نشاندہی کر کے ہات اسپاٹ کر نے کی تیاری کی جارہی ہے گاؤں کو سنٹرائز کر نے اور صفائی کے لئے ٹیم بھیج دی گئی ہے اورتمام مریضوں کو اسپتال میں منتقل کیا جا رہا ہے۔مریضوں کے رابطے میں آنے والوں کی نشاندہی کر کے نمونہ لینے کی تیاری جاری ہے۔