Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, June 22, 2020

سنسنی خیز انکشاف ! کورونا وائرس نے بدلی اپنی شکل۔اب ‏جلد ‏کی ‏بیماری ‏بھی ‏ہوسکتی ‏ہے ‏کورونا ‏مثبت۔

ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے ۔
صداٸے وقت /ذراٸع /٢٢ جون ٢٠٢٠۔
==============================
ملک میں کورونا وائرس کا خطرہ برقرار ہے ۔ مریضوں کی لمبی لمبی قطاریں اسپتالوں کے باہر دیکھی جارہی ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے ، وہیں اب ڈاکٹروں نے چونکانے والا انکشاف کیا ہے ۔ جلد کے ماہر ڈاکٹروں کے مطابق اب صرف کھانسی ، بخار، گلے میں تکلیف ہی کورونا کے علامات نہیں ہیں ، بلکہ جلد کی کئی بیماریاں بھی کورونا کی علامات کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جلد کی شکایت لے کر کئی ایسے مریض آئے ہیں ، جن میں کورونا کی علامت نہیں تھی اور وہ جلد کی بیماری کی شکایت لے کر آئے تھے ، لیکن جانچ کے بعد معلوم ہوا کے یہ لوگ کورونا سے متاثر ہیں ۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس نئی علامت کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ کورونا اب اپنی شکل بدل رہا ہے ۔ کورونا وائرس کی علامت کی نئی شکل سامنے آنے پر کولکاتہ شہر کے لوگوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ جلد یا ہاتھ اور پیر کی انگلیوں میں خارش ہوری تھی اور جانچ کے بعد پتہ چلا کہ مریض کورونا وائرس سے متاثر ہے ۔ لیکن ان مریضوں کو  کھانسی ، بخار اور سانس کی کوئی تکلیف نہیں تھی ۔
خود وزارت صحت نے کورونا کی نئی علامات کے بارے میں کہا کہ کورونا آہستہ آہستہ اب اپنی شکل تبدیل کررہا ہے ۔ اب تک بخار ، سانس اور گلے کی تکلیف کو کورونا وائرس کی علامت سمجھا جاتا تھا ، لیکن اس وقت کولکاتہ شہر میں متعدد مریضوں میں ایسی علامات ظاہر ہوئی ہیں ، جن میں بخار ، کھانسی یا سانس کی کوئی علامت نہیں تھی ، مگر ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جسم و انگلیوں پر خارش اور چھوٹے چھوٹے زخم کی  شکایت والے مریضوں کا جب کورونا ٹسٹ کرایا گیا ، تو رپورٹ مثبت آئی ۔
کولکاتہ سمیت مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں جلد کی بیماریوں والے مریضوں کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے ۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ اگر آپ کو جسم کے کسی حصے پر خارش کی شکایت ہے ، تو احتیاط شروع کر دیں ۔