Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

شادی ‏کے ‏معاملے ‏میں ‏لین ‏دین ‏کو ‏لیکر ‏پٹاٸ سےایک ‏نوجوان ‏وارڈ ‏بواٸے ‏کی ‏موت۔

جون پور۔۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت / ١٢ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================
شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے دناپور گاؤں میں شہ زور شرابیوں نے پیسہ دینے سے منع کرنے پر بہن کی شادی کیلئے گھر آئے وارڈ بوائے کی جم کر پٹائی کر دی جس سے علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔معاملے میں پولیس کی کاروائی مشتبہ ہونے سے مشتعل لواحقین لاش لیکر کوتوالی پہنچ گئے اور گھیراؤ کرتے ہوئے ملزمان کی خلاف کاروائی کی مانگ کرتے ہوئے دھرنے پر بیٹھ گئے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پہنچے سی او نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے مشتعل ہجوم کو خاموش کرایا جس کے بعد لاش کے آخری رسوم کو ادا کیا گیا۔

اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کا رہنے وال راج بہادر گوڑ 32ولد سکلدیپ گوڑ پرتاپ گڑھ ضلع کے جامتالی واقع آیوروید اسپتال میں بطور وارڈ بوائے تعینات تھا۔بہن کی شادی کیلئے تعطیل لیکر کچھ روز قبل ہی وہ گھر آیا تھا اور تیاریوں میں مصروف تھا۔بتاتے ہیں کہ بدھ کے روز خریداری کرنے کیلئے مقامی بی بی گنج بازار آیا ہوا تھا جہاں گاؤں کے ہی کچھ شہ زور قسم کے شراب نوشی کر رہے تھے۔شراب کے نشے میں دھت شہ زوروں نے اس سے پیسہ مانگا تو اس نے منع کر دیا جس پر شہ زوروں نے اس کی پٹائی کرنی شروع کر دی اور نیم مردہ حالت میں سڑک کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ادھر اہل خانہ کو معلومات ہوئی تو نیم مردہ حالت میں اسے علاج کیلئے مقامی صحت مرکز لے گئے جہاں سے ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔معاملے میں متوفی کے بھائی پنٹو گوڑ نے پولیس کو دو نامزد لوگوں کے خلاف تحریر دیا تھا جس پر پولیس نے کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے لاش کو پوسٹ کرااہل خانہ کو سونپ دیا۔جمعرات کی دیر شام اہل خانہ لاش لیکر گھر آئے لیکن شہ زوروں کو گاؤں میں ہی دیکھ پولیس کی کاروائی کو مشتبہ بتاتے لاش کو گھر میں ہی رکھ کاروائی کی مانگ کرنے لگے۔پوری رات لاش گھر میں رکھی رہنے کے باوجود بھی پولیس نے کاروائی نہیں کیا تو لواحقین گاؤں والوں کے ساتھ لاش لیکر کوتوالی پہنچ گئے اور لاش کو ہنگامہ شروع کر دیا۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی او شاہ گنج جتیندر دوبے موقع پر پہنچ گئے اور کاروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے سبھی کو خاموش کرایا۔