Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

ضلع مجسٹریٹ نے گرام پردھانوں اور آشا ورکرس کیساتھ پراٸمری طبی مرکز کا لیا جاٸزہ۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /١٢ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
=====================
ضلع مجسٹریٹ دنیش کمار سنگھ نے جمعہ کے روز پرائمری صحٹ مرکز نیوڑیاں میں رام نگر بلاک کی 8 گاؤں کی آشا اور پردھانوں سے ملاقات کر گاؤں میں مہاجر وں کے بارے میں معلومات حاصل کی اور صحت مرکز پر مہاجروں کے نمونے لینے کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیا۔ انھوں نے آشا سے ان کے گاؤں میں آنے والے مہاجروں کی تعداد اور ہوم کوارنٹین میں رہنے والے لوگوں کی معلومات حاصل کی۔ آشا نے بتایا کہ یہاں آنے والے تمام مہاجر 21 دن کا کوارنٹین وقت ختم ہوچکا ہے اور یہ سب اپنے اپنے گھروں میں ہیں اور کسی میں بھی کورونا کی علامت نہیں ہے۔ انہوں نے پردھانوں کو ہدایت دیا کہ وہ گاؤں میں منتقل ہونے والے مہاجروں پر نگاہ رکھیں اور اگر کورونا انفیکشن کی کوئی علامت ہے تو فوری طور پر آگاہ کریں، تاکہ ان کا علاج کیا جاسکے۔ انچارج پی ایس سی ڈاکٹر آلوک کمار سنگھ نے بتایا کہ 32 ہائی رسک سے رابطہ کرنے والے افراد اور 50 مہاجروں کے نمونے آج پی ایس سی پر لئے گئے ہیں،جنھیں جانچ کے لئے بھیجا جائے گا۔ ضلع مجسٹریٹ نے تمام گاؤں والوں سے اپیل کیا کہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلیں، باہر نکلنے کی صورت میں ماسک لے ہی نکلے۔

انہوں نے کہا کہ بچے، بیمار افراد اور حاملہ خواتین ضعیف افراد اگر ممکن ہو تو گھر سے بالکل باہر نہیں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی دوری پر بھی عمل کرنا ضروری ہے۔