Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, June 12, 2020

سابق ‏ایم ‏پی ‏، ‏سابق ‏وزیر ‏موجودہ ‏ایم ‏ایل ‏اے ‏قد ‏آور ‏لیڈر ‏پارس ‏ناتھ ‏یادو ‏کا ‏طویل ‏علالت ‏کے ‏بعد ‏انتقال۔

جون پور۔۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت /١٢ جون ٢٠٢٠ (نماٸندہ)۔
==============================

ضلع کی سیاست میں سب سے زیادہ رسوخ رکھنے والے سابق ممبر پارلیمنٹ،سابق کابینہ وزیرقدآور لیڈر اور موجودہ وقت کے ملہنی اسمبلی کے ممبر اسمبلی پارسناتھ یادو طویل علالت کے بعد فانی دنیا کو الوداع کر گئے۔کئی سالوں سے بیماری سے جنگ لڑتے ہوئے اپنی شہر کے اولند گنج واقع رہائش گاہ میں آخری سانس لی۔ان کی موت کی خبر ملتے ہی صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سمیت برسراقتدار پارٹی کے وزیر مملکت،ممبران اسمبلی سمیت تمام سیاسی،سماجی اور حامیان نے رہائش پر پہنچ کر تعزیت پیش کیا۔
واضح ہو کہ سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے سب سے قریبی مانے جانے والے پارسناتھ یادو موجودہ وقت میں ملہنی سے ممبر اسمبلی ہیں۔گزشتہ دو سالوں سے کینسر جیسی بیماری میں مبتلا ہو کر زندگی سے جنگ لڑ رہے تھے۔طویل علالت کے بعد جمعہ کے روز شہر واقع اپنی رہائش گاہ پر انھوں نے اپنی آخری سانس لی۔پارسناتھ یادو کے موت کی خبر ملتے ہی صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو سمیت وزیر مملکت گیریش چندر یادو،سابق کابینہ وزیر جگدیش نرائن رائے،پارٹی کے ضلع صدر لال بہادر یادو،ضلع پنچایت صدر راج بہادر یادو سمیت تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں کے لوگوں کی بھیڑ امنڈ پڑی۔سماجوادی پارٹی کے سب سے مضبوط ستون کہے جانے والے پارسناتھ یادوکو سبھی نے غمگین آنکھوں سے آخری دیدار کرتے ہوئے وداعی دی۔