Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, June 28, 2020

سرحد پار سے رچی سازش کا پردہ فاش، لشکر طیبہ سے وابسطہ ‏دو ‏افراد ‏گرفتار ‏

تفصیلات کے مطابق فوج اور پولیس نےگزشتہ روز ایک مشترکہ کاروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے منشیات کی بھاری کھیپ کےساتھ ساتھ دو پستول اور دیگر گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
نٸی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع/٢٨ جون ٢٠٢٠
=============================
سرحدی ضلع کپواڑ ہ میں منشیات اور ملی ٹینسی کے مشترکہ نیٹ ورک کوبے نقاب کرتے ہوئے فوج اور پولیس نے کامیابی درج کرتے ہوئے لشکر طیبہ سے وابسطہ دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے پیسٹھ کروڑروپے مالیت کی منشیات ضبط کر لی ہے۔ اس دوران گرفتار افراد کے پاس سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فوج اور پولیس نےگزشتہ روز ایک مشترکہ کاروائی میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی اور ان کے قبضے سے منشیات کی بھاری کھیپ کےساتھ ساتھ دو پستول اور دیگر گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔
اس موقعے پر ایس ایس پی کپوارہ شری رامہا امبارکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سرحد پار سے رچی گئی ایک بڑی سازش تھی جس سے ناکام بنا دیا گیا ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اب کشمیر میں نوجوانوں کو ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ کرنسی بھی فراہم کرنے کی کوشش میں ہے اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی  الزام عائد کیا ہے کہ اصل میں یہ ملی ٹینسی کا ایک ماڈیول ہے جو اب منشیات کے ذریعے ریاست کے نوجوانوں کو ورغلانے کی کوشش میں لگے ہیں کیونکہ منشیات کے استعمال کے بعد نوجوانوں کو جس راستے پر ڈالا جائے وہ آسانی کےساتھ اس راستے پر چل پڑتے ہیں۔
اس موقعے پر ایس پی کپواڑہ  نے اس بات کا  بھی انکشاف کیا ہے کہ یہ سرحد پار کی ایک نئی سازش ہے کہ وہ اب نوجوانوں کو ہتھیاروں کےساتھ ساتھ منشیات بھی تھما دیتا ہے اور تازہ پولیس کی اس کاروائی نے پاکستان کی اس سازش کو ناکام بنادیاہے اور یہ سرحد پار کے لوگوں کےلئے ایک دھچکا ہے۔
اس سے قبل ہندواڑہ میں ہی ایک ایسی ہی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا کر پولیس نے  بڑی کاروائی کےدوران ایک سو کروڑ روپے مالیت کی منشیات کی کھیپ ضبط کی جبکہ اس موقعے پر ایک کروڑچونتیس لاکھ روپے کی کرنسی بھی ضبط کرکے تین افراد کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی تھی ، یہ کرنسی اور منشیات بھی پولیس کے مطابق سرحد پار سے وادی میں منتقل کرلی تھی اور اس کا مقصد ریاست میں نوجوانوں کو منشیات کے ذریعے ملی ٹینسی کی جانب گامزن کرنا تھا اور ساتھ ہی منشیات کی دلدل میں نوجوانوں کو دھکیلنا تھا تاکہ وہ اپنے عزائم میں کامیاب ہوسکیں لیکن پولیس نے پاکستان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا۔