Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 19, 2020

ملک میں نہیں تھم رہا ہے کورونا کا قہر، 24 گھنٹے میں 38,902 نئے کیسز، 543 افراد کی موت

وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38،902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 10،77،618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کر 26،816 ہوگئی ہے۔

نٸی دہلی: /صداٸے وقت /ذراٸع / ١٩ جولاٸی ٢٠٢٠۔
===============================
ملک میں کورونا کا قہر عروج پر ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک دن میں ریکارڈ 38،902 معاملات سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10.77 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ ملک میں گزشتہ چار دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 32 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعرات کو 32،695 ، جمعہ کو 34،956 اور ہفتہ کو 34،884 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔ وزارت مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 38،902 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 10،77،618 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد 543 سے تجاوز کر 26،816 ہوگئی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر 6،77،423 افراد کورونا سے بازیاب ہوچکے ہیں جبکہ کورونا کے 3،73،379 فعال کیسز ہیں۔
قومی دارالحکومت دہلی میں نئے کیسوں کے مقابلے صحت مند ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے باعث صورتحال بہتر ہوتی نظر آ رہی ہے ، لیکن مہاراشٹر ، تمل ناڈو ، کرناٹک ، تلنگانہ ، آندھرا پردیش ، اترپردیش ، گجرات اور مغربی بنگال میں انفیکشن کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں متاثرہ افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، تمل ناڈو میں 1.65 لاکھ اور دہلی میں 1.21 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جبکہ کرناٹک چوتھے نمبر پر ہے جہاں اس انفیکشن کے 59 ہزار سے زائد کیسز ہیں۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں اب تک اس وائرس کے 47،036 کیسز درج ہوئے ہیں یہاں اس انفیکشن سے 1108 افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ 28،664 مریض ٹھیک ہوچکے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 43،780 سے تجاوز کرگئی ہے ۔ یہاں اس وائرس کی وجہ سے 409 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ اب تک 30،607 مریض بازیاب ہوئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے وہ سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی فہرست میں مغربی بنگال سے آگے ہو گیا ہے۔ ریاست میں 44،609 افراد متاثر ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 586 ہوگئی ہے وہیں 21،763 افراد صحت مند ہوچکے ہیں۔
مغربی بنگال میں 40،209 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے اور 1076 افراد فوت ہوئے جبکہ اب تک 23،539 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ راجستھان میں بھی کورونامتاثرین کی تعداد 28،500 تک پہنچ چکی ہے ۔یہاں اب تک 553 افراد لقمہ اجل بنے جبکہ 21،144 افراد پوری طرح سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔ ہریانہ میں 25،547 کورونا مریض پائے گئے جن میں 344 افراد مرچکے ہیں۔ کووڈ ۔19 سے مدھیہ پردیش میں 706 ، پنجاب میں 246 ، جموں و کشمیر میں 236 ، بہار میں 208 ، اڈیشہ میں 86 ، آسام میں 53، اتراکھنڈ میں 52، جھارکھنڈ میں 46، کیرالہ میں 40 ، پڈوچیری میں 28 ، چھتیس گڑھ میں 24 ، گوا میں 21 افراد ، چنڈی گڑھ میں 12 ، ہماچل پردیش 11 ، تریپورہ میں پانچ ، اروناچل پردیش میں تین ، میگھالیہ میں دو ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لداخ میں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔