Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 19, 2020

ضلع ‏منچریال ‏(تلنگانہ) ‏کے ‏علمإ ‏کرام ‏کا ‏مولانا ‏سید ‏ولی ‏اللہ ‏قاسمی ‏و ‏مولانا ‏متین ‏الحق ‏اسامہ ‏کے ‏سانحہ ‏ارتحال ‏پر ‏اظہار ‏تعزیت۔

ازبان / سلمان کبیرنگری۔/صداٸے وقت 
=============================
 دونوں اکابر علماء کے انتقال پر ملال کی خبر تمام علمی ودینی حلقوں میں بہت ہی  رنج و الم کے ساتھ سنی گئی یہ دونوں اکابر دارالعلوم دیوبند کے نامور اصحاب علم وفضل میں سے تھے ایسی جامع علم وعمل باخدا ہستیاں صدیوں میں کہیں پیدا ہوتی ہیں خصوصاً مولانا سید ولی اللہ قاسمی صاحب نوراللہ مرقدہ کی وفات پورے تلنگانہ کے مسلمانوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے موصوف بہت سی خوبیوں کے مالک تھے مولانا کی اندر  تواضع و انکساری کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی سب سے خندہ پیشانی سے ملتے تھے مولانا کے علمی اور عملی کمالات قابل رشک ہیں نظام آباد کا سب سے بڑا مرکزی مدرسہ مظہر العلوم آپ ہی کے دست مبارک سے بنا اور ان شاءاللہ تاقیامت آپ کی یادگار اور صدقہ جاریہ بن  کر جاری رہیگا جہاں سے فیض پا کر سینکڑوں علماء فضلاء صلحاء اور حفاظ اور قراء پوری ریاست اور ملک کے مختلف خطوں میں دینی خدمات میں مشغول ہیں ان کی وفات پر مسلمانان نظام آباد جتنا بھی رنج و افسوس کریں کم ہے مظہر العلوم نظام آباد کے لیۓ بھی ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اللہ ربّ العزت سے دعا ہے کہ اللہ مرحوم کو آغوش رحمت میں مقام بلند عطا فرمائیں 
اس سانحے پر منچریال کے علماء کرام اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں 

منجانب *★مفتی مشکور احمد قاسمی صدر جمیعۃ علماء منچریال مفتی مسعود احمد قاسمی ناظم مدرسہ ضیاء العلوم منچریال مفتی عبدالصمد قاسمی ناظم مدرسہ دارالعلوم جامعتہ الھدی مندامری مولانا محمد عابد قاسمی صاحب  مولانا محمد اسماعیل صاحب مفتی محب الرحمن قاسمی مولانا محمد طیب صاحب قاسمی مفتی آزاد ساحر قاسمی مولانا محمود اظہر صاحب مولانا بلال احمد مولانا عبدالغفور صاحب مظاہری حافظ محمد یوسف رحمانی قاری محمد صابر صاحب*