Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, July 27, 2020

بہار۔۔جل ‏جیون ‏ہریالی ‏اسکیم ‏کے ‏تحت ‏شجرکاری ‏کے ‏لٸے ‏سنی ‏وقف ‏بورڈ ‏نے ‏60 ‏ایکڑ ‏زمین ‏مہیا ‏کراٸی۔

جل جیون ہر یالی اسکیم کے تحت پیر پودے لگوانے کے لئے سنی وقف بورڈ نے جموئ ضلع میں 60 ایکڑ زمین مہیا کرائ ہے:
وزین الدین انصاری۔

پٹنہ:(پریس ریلیز) عبد الرحیم برہولیا وی/صداٸے وقت 
==============================
جل جیون ہریالی اسکیم کے تحت ریاست بہار کے وقف اسٹیٹوں کی خالی پڑی اراضی پر پیر پودے لگانے کی تیاری چل رہی ہے،بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ نے اس اسکیم کے تحت جموئ ضلع میں 60ایکڑ اراضی مہیا کرائ ہے، جس میں پیر پودے لگوانے کا کام چل رہا ہے،اسی طرح وقف اسٹیٹ نمبر 2688 عید گاہ، قبرستان، کربلا للیاہی ضلع کٹیہار کی اراضی پر 1100 پیر اور 200 پھول لگوائے جا رہے ہیں، سنی وقف بورڈ کے چیف ایگزکیوٹیو آفیسر وزین الدین انصاری نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ مشن 2.51 پیر پودے لگوانے لیے زیادہ تر اضلاع میں ضلع اقلیتی فلاح آفیسر کم نوڈل آفیسر سے صلاح و مشورہ کر کے درخت لگوانے کی تجویز بھیجی جا چکی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ جل جیون ہر یالی اسکیم کو صد فیصد کامیاب بنانے کے لئے بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ ضلع اوقاف کمیٹی، انتظامیہ کمیٹی اور متولی کے تعاون سے خالی پڑے وقف اراضی میں پیر پودے لگوا رہا ہے، انہون نے ایسے تمام وقف اسٹیٹ جس میں مزدوری دینے کے لئے رقم موجود ان سے گزارش کی ہے کہ ہو وہ ضلع اقلیتی فلاح آفیسر اور ون پرمنڈل آفیسر سے رابطہ کر وقف کے خالی پڑی اراضی پر پیر پودے لگوانا یقینی بنائیں، انہوں نے بتایا کہ  محکمہ جنگلات نے اس کام کے لئے وقف اسٹیٹ کو پیڑ پودے مہیا کرائے گا، مزدوری کا خرچ متعلقہ وقف اسٹیٹ برداشت کرے گا،اس ہدف کو پائے تکمیل تک پہنچانے کی آخری تاریخ 07 اگست ہے،