جونپور۔۔اتر پردیش / صداٸے وقت / نماٸندہ /27 جولاٸی 2020.
شاہ گنج پیر کے روز ، مقامی سی ایچ سی اسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چھ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت طور پاٸی گٸی۔۔ ، 55 افراد کی اینٹیجن ریپڈ کٹ کے ذریعہ ٹیسٹ کرنے پر 6 لوگوں کی رپورٹ مثبت پاٸی گٸی۔۔
شاہگنج کے سرکاری اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اوماکانت سانیال ، چیف فارماسسٹ وجے بہادر یادو ، فارماسسٹ نیلم یادو ، لیب ٹیکنیشن پردیپ کمار سنگھ ، اسٹاف نرس سریش یادو کورونا ٹیسٹ میں مثبت پاٸی گٸی۔۔اس کے علاوہ محلہ پرانا چوک رہائشی ایک بڑے تاجر کی بہو بھی ٹیسٹ میں مثبت پاٸی گٸی۔