Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

کٸی ‏ایس ‏ڈی ‏ایم ‏و ‏تحصیلدار ‏کے ‏ضلع ‏مجسٹریٹ ‏نے ‏کٸیے ‏تبادلے۔

اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /٨ جولاٸی ٢٠٢٠ /عبد الرحیم صدیقی۔
==============================
ضلع مجسٹریٹ عظم گڑھ نے  ضلع کا نظام چست درست رکھنے اور عوامی راحت رسانی کے مد نظر  کئی ایس ڈی ایم اور تحصیل دار کے کئے تبادلہ کرنے کا حکم جاری کیا۔
ضلع مجسٹریٹ راجیش کمار نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس کے مطابق  ایس ڈی ایم مسز پرینکا کو  سگڑی سے ہٹا کر مینھ نگر ،  راجیو رتن سنگھ کو مینھ نگر سے  نظام آباد . .اروند کمار سنگھ کو نظام آباد سے  سگڑی .رام بھوں تیواری کو اعظمگڑھ فاضل افسر دوٸم سے ہٹاکر مارٹین گنج اور دھیرج شریواستو کو مارٹین گنج سے ہٹا کر  اعظم گڑھ فاضل افسر اول بنایا گیا ہے ۔
 وہیں  ہیمنت کمار گپتا کو تحصیلدار سگڑی سے ہٹا کر  لال گنج اور پنکج کمار شاہی کو نایب تحصیلدار لال گنج بنایا گیا .اس کے علاوہ پون کمار سنگھ کو اعظم گڑھ صدر سے ہٹا کر مینہہو نگر ، انل کمار پاٹھک کو لالگنج سے ہٹاکر صدر و برجیندر اپادھیاٸے کو مینہ نگر سے ہٹاکر سگڑی کا تحصیلدار بنایا گیا ہے۔