Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, July 8, 2020

کانگریس رہنماوں کی بڑھ سکتی ہے مشکل، راجیو گاندھی فاونڈیشن سمیت تین ٹرسٹ کی ہو گی جانچ۔وزارت ‏داخلہ ‏نے ‏جاری ‏کیا ‏حکم۔

حال میں کانگریس پارٹی سے جڑے کئی سینئر رہنماوں اور چین سے جڑے فنڈنگ کنکشن پر کافی چرچا ہوئی تھی۔ یہ جانچ پی ایم ایل اے، ایف سی آر اے اور انکم ٹیکس کو لے کر ہو گی۔

نٸی دہلی۔ /صداٸے وقت /ذراٸع /٨ جولاٸی 2020.
===============================
وزارت داخلہ  نے کانگریس اور گاندھی کنبے کے تین ٹرسٹوں۔ راجیو گاندھی فاونڈیشن ، راجیو گاندھی چیریٹیبل ٹرسٹ اور اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ پر لگے الزامات کے بعد پی ایم ایل اے، انکم ٹیکس ایکٹ اور ایف سی آر اے کے مختلف قانونی التزامات کی خلاف ورزی کی جانچ کے لئے ایک جانچ کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔۔
وزارت کے اس فیصلے کے بعد کئی کانگریس رہنماوں کی مشکل بڑھ سکتی ہے۔ حال میں کانگریس پارٹی سے جڑے کئی سینئر رہنماوں اور چین سے جڑے فنڈنگ کنکشن پر کافی چرچا ہوئی تھی۔ یہ جانچ پی ایم ایل اے، ایف سی آر اے اور انکم ٹیکس کو لے کر ہو گی۔ بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسپیشل ڈائریکٹر سطح کے افسر جانچ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
گزشتہ دنوں ایک ورچوئل ریلی میں بی جے پی صدر جے پی نڈا   نے بھی کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ ’ مجھے یہ جان کر تعجب ہوا کہ 2005-06 میں راجیو گاندھی فاونڈیشن کو چینی سفارت خانہ اور چین کی طرف سے تین لاکھ ڈالر چندے کے طور پر ملے تھے۔ یہ کانگریس اور چین کے درمیان خفیہ رشتہ ہے۔
جے پی نڈا نے کہا تھا کہ ’ 2017 میں ڈوکلام تنازعہ کے وقت راہل گاندھی چین کے سفیر کے ساتھ خفیہ ملاقات کرتے ہیں اور ان کی پارٹی نے ملک کو گمراہ کیا۔ اس وقت گلوان وادی تنازعہ کے بعد بھی کانگریس ملک کو گمراہ کر رہی ہے‘۔