Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 5, 2020

یرقانون ‏۔۔۔۔۔پیلیا۔۔..یونانی ‏طریقہ ‏علاج ‏۔۔آسان ‏اور ‏موثر۔

از/حکیم شاہد بدر فلاحی /BUMS علیگ۔
==============================
بہت ہی نحیف اور انتہائی نقاہت بھرے انداز میں اس مریض نے کہا کہ میں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے پریشان ہوں بھوک بالکل بھی نہیں لگتی ۔۔ متلی آتی ہے میں نے کئی ایکوپتھک ڈاکٹروں کا علاج کیا لیکن میری طبیعت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔۔ اب تو یہ حال ہے کہ مجھے بھوک بالکل بھی نہیں لگتی متلی آتی ہے حد درجہ کمزوری ہے ہر وقت تھکان کا احساس رہتا ہے۔ میرا پیشاب بالکل گاڑھے پیلے رنگ کا ہوتا ہے اور پاخانہ تو ہوتا ہی نہیں۔ بہت ہی زور لگانے پر سوکھا سیاہ مٹی کے رنگ کا پاخانہ ہوتا ہے میں حد درجہ پریشان ہوکر جڑی بوٹی کے علاج کی طرف آیا ہوں میں نے اس سے کچھ اور تفصیلات پوچھیں تو معلوم ہوا کی وہ شبلی ڈگری کالج میں ملازم ہے میں نے پوچھا کہ خون و پیشاب کی کوئی جانچ رپوٹ تو اس نے بتایا کہ کسی ڈاکٹر نے تو کسی طرح کا چیک اپ نہیں کرایا۔ مریض کا چہرہ بالکل  زرد ہلدی کے رنگ کا ہو گیا تھا میں نے مریض کے خون اور پیشاب کی جانچ کرائی۔ رپورٹ 12/5/20 کی ملاحظہ فرمائیں۔ مریض کو بیس دن کی دوا دی آج دوبارہ سے مریض نے اپنی جانچ کیلئے اصرار کیا میں نے اس سے کہا کہ ڈیڑھ ماہ کے علاج سے تم مکمل ٹھیک ہو جاو گے مریض نے کہا مجھے بہت آرام ہے دوا تو جب تک آپ کہیں گے کروں گا لیکن میں دوبارہ سے اپنی جانچ کروانا چاہتا ہوں۔ 
1/6/2020 رپورٹ ملاحظہ کریں۔ اللہ نے ان جڑی بوٹیوں میں کتنی تاثیر رکھی ہے ہم ہمت اور حوصلہ سے یونانی طریقہ علاج اپنائیں مریضوں کو شفا بھی ملے گی اور نیک نامی بھی ۔
حکیم شاہدبدرفلاحی
1/6/2020
کربلا میدان ،بدرقہ، اعظم گڑھ
9936205756