Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, July 5, 2020

والی ‏بال ‏کے ‏سابق ‏قومی ‏کھلاڑی ‏و ‏صاحب ‏دیوان ‏شاعر ‏شمیم ‏احمد ‏عرف نرہو ‏نہیں ‏رہے۔

اعظم گڑھ۔۔اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/٥ جولاٸی ٢٠٢٠۔
===============================
ضلع کے مردم خیز و معروف موضع سنجر پور کے باشندہ ، والی بال کے سابق قومی کھلاڑی شمیم احمد عرف نرہو کا آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔۔
شمیم احمد عرف نرہو جنکو پیار سے لوگ نرہو بھیا کہتے تھے کے انتقال کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں غم کی لہر دوڑ کٸی۔ان کے عزیز و پرانے دوستوں کو روتے ہوٸے بھی دیکھا گیا ۔
ایک ماہ قبل ایک ایکسیڈنٹ میں ان کے پیر میں فریکچر ہو گیا تھا ابھی وہ زیر علاج تھے کہ موت کا فرشتہ ہرٹ اٹیک کا بہانہ لیکر آگیا۔
ایام جوانی میں نرہو بھیا کا ایک واقعہ بہت مشہور ہوا جب انھوں نے بال پر شارٹ مارا تو بال پھٹ گیا ۔
شمیم احمد کو حکومت کیطرف سے نوکری کے کٸی آفر تھے مگر انھوں نے گاٶں کو چھوڑ کر کہیں جانا گوارہ نہ کیا البتہ یو پی ٹرانسپورٹ اعظم گڑھ میں نوکری کرلی۔
کچھ عرصہ سے انکا شغف اردو شاعری سے ہوا اور وہ اردو میں شاعری کرنے لگے ان کا ایک مجموعہ کلام ” لہو لہو “ بھی شاٸع ہوا ۔۔ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی اہل موضع و دیگر احباب و اقارب اہل خانہ سے تعزیت کے لٸے ان کے گھر پہنچے۔