Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 28, 2020

ہندوستانی ‏میزاٸل ‏مین ‏، ‏بھارت ‏رتن ‏ڈاکٹر ‏اے ‏جے ‏پی ‏عبد ‏الکلام ‏کو ‏ان ‏کی ‏پانچویں ‏برسی ‏کے ‏موقع ‏پر ‏بھارت ‏رکچھا ‏دل ‏نے ‏خراج ‏عقیدت ‏پیش ‏کی۔



 اعظم گڑھ:اتر پردیش /صداٸے وقت /نماٸندہ/ 27 جولاٸی 2020.
==============================
 سابق صدر جمہوریہ، بھارت رتن ، بھارت کی شان   ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام  کی  ٥ ویں برسی کے موقع پر بھارت رکچھا دل کے کارکنوں نے آج اپنے  دفتر میں کلام جی کی تصویر کو ہار پہنا کر خراج عقیدت یش کیا   اس موقع پر ، بھارت رکچھا دل کے ساہتیہ منچ کے صدر انچارج راجکمار آشیرود نے کلام جی کو خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کلام جی کے حیاتی کردار پر اشعار سنائے ، ساتھ ہی تنظیم کے تمام موجود  کارکنان کلام  جی کی زندگی کے تعلق سے  ، ان کی جدوجہد ، ان کا مقصد ، اپنے کام سے  لگن کے بارے میں بات کرتے ہوٸے   کہا کہ کلام صاحب جنہوں نے اپنا بچپن  غربت میں گزرا ، انہوں نے اپنی پوری زندگی صرف اور صرف ملک کے لئے صرف کردی ، جس طرح سے انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھائی ، شاید ہی ہندوستان کے کسی افراد نے ایسا کیا۔ 
 27 جولائی  2015 کو، ہم لوگوں کو چھوڑ کر چلے گئے ، لیکن اپنے فرائض کی انجام دہی کے تعلق سے ہم لوگوں کے لٸے مثال چھوڑ گٸے۔اس موقع پر ، خاص طور پر اومیش سنگھ گڈو ، نشیت رنجن ، سنیل ورما ، برجیش مشرا ، انوپ سریواستو ، رام جنم ، درگیش سریواستو  اور بہت سے  کارکنان موجود تھے۔