Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, July 28, 2020

جمعتہ ‏علمإ ‏ہند ‏کے ‏دہلی ‏صوباٸی ‏دفتر ‏میں ‏تعزیتی ‏مجلس ‏کا ‏انعقاد۔


نئی دہلی /صداٸے وقت /ذراٸع 
==============================
جمعیتہ علماء صوبہ دہلی کے زیراہتمام جامعہ فلاح دارین شاستری پارک میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی جس میں جمعیتہ علماء صوبہ دہلی  کے صدر مولانا عابد قاسمی، مولانا زاہد قاسمی، مو لانا محمد حسن، مولانا نعیم، مولانا نظرالاسلام، مولانا سلیم چشتی، قاری ناصر سہروردی،مولانا عبدالاحد، مولانا جمال الدین ،اقبال تیاگی، احسان نیتا ،عبدالمالک ،قاری حیدر ،وسیم قادری اور امتیاز احمد  نے بطور خاص شرکت کی۔مجلس میں مفتی سعید احمد پالن پوری مولانا وسیم احمد گنگوہی  ، مولانا محمد سلمان مظاہری، مولانا متین الحق اسامہ قاسمی، مولانا ڈاکٹر ادریس حبان رحیمی اور مولانا حفی اللہ مہتمم مفتاح العلوم جلال آباد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا گیا ۔

اس موقع پر شرکاء مجلس نے تلاوت قرآن پاک کرکے مرحومین کے لئے ایثال ثواب کیا۔صدر جمعیتہ مولانا محمد عابد قاسمی نے کہا کہ ماضی قریب میں یہ جتنے بھی علماء ہمارے درمیان سے رخصت ہوئے ہیں سب علم کے مینارہ نور تھے  دینی اور سماجی اعتبار سے ساری زندگی انہوں نے جو کارہاۓ نمایاں انجام دیئے وہ قابل تقلید اور قابل فخر ہے ۔مولانا نے کہا کہ دنیا سے پردہ فرمانے والے ان علماء کرام میں چند ایک تو ایسے ہیں جنہوں نے علم حدیث کے میدان میں طویل خدمات انجام دینے کے علاوہ آئندہ نسلوں کے لئے  قابل قدر علمی اثاثہ چھوڑا ہے امت ہمیشہ ان کی کمی محسوس کرتی رہیگی ۔مولانا عابد قاسمی نے علماء کرام، ائمہ مساجد اور ذمہ داران مدارس سے درخواست کی کہ مرحومین کے ایثال ثواب کے  لئے تلاوت کلام اللہ اور دعائے مغفرت کا اہتمام کیا جائے